You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا تَبَايَعَ الرَّجُلَانِ فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ حَتَّى يَفْتَرِقَا وَقَالَ مَرَّةً أُخْرَى مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا وَكَانَا جَمِيعًا أَوْ يُخَيِّرَ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ فَإِنْ خَيَّرَ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ فَتَبَايَعَا عَلَى ذَلِكَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ فَإِنْ تَفَرَّقَا بَعْدَ أَنْ تَبَايَعَا وَلَمْ يَتْرُكْ وَاحِدٌ مِنْهُمَا الْبَيْعَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ
It was narrated from Al-Laith, from Nafi, from Ibn 'Umar that the Messenger of Allah said: When two men enter into a transaction, each of them has the choice until they separate. On one occasion he said: So long as they have not separated and one has not told the other to decide. If one tells the other to decide and they agree upon something, then the transaction is binding. If they separate after entering into a transaction and neither of them has canceled the transaction, then the transaction is binding. (Sahih )
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب دو شخص سودا کریں تو ان میں سے ہر ایک کو واپسی کا اختیار رہتا ہے حتی کہ وہ ایک دوسرے سے جدا ہوں۔‘‘ ایک اور مرتبہ (نافع نے ان الفاظ سے) بیان کیا کہ (آپ نے فرمایا: ’’ان دونوں کو اختیار ہے) جب تک وہ دونوں جدا نہ ہوں اور اکٹھے رہیں الا یہ کہ ان میں سے کوئی ایک، دوسرے کو (بیع کے وقت ہی) اختیار دے دے۔ اگر بیع کے وقت ہی ان دونوں میں سے ایک، دوسرے کو اختیار دے دے اور وہ دونوں اس پر سودا کر لیں تو بیع پکی ہو گئی۔ اور اگر سودا کرنے کے بعد وہ ایک دوسرے سے جدا ہو جائیں اور اس وقت تک کسی نے بیع واپس نہیں کی تو بیع پکی ہو گئی (اب واپس نہیں ہو گی)۔‘‘
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ