You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مُجَادَلَةُ أَحَدِكُمْ فِي الْحَقِّ يَكُونُ لَهُ فِي الدُّنْيَا بِأَشَدَّ مُجَادَلَةً مِنْ الْمُؤْمِنِينَ لِرَبِّهِمْ فِي إِخْوَانِهِمْ الَّذِينَ أُدْخِلُوا النَّارَ قَالَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِخْوَانُنَا كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَنَا وَيَصُومُونَ مَعَنَا وَيَحُجُّونَ مَعَنَا فَأَدْخَلْتَهُمْ النَّارَ قَالَ فَيَقُولُ اذْهَبُوا فَأَخْرِجُوا مَنْ عَرَفْتُمْ مِنْهُمْ قَالَ فَيَأْتُونَهُمْ فَيَعْرِفُونَهُمْ بِصُوَرِهِمْ فَمِنْهُمْ مَنْ أَخَذَتْهُ النَّارُ إِلَى أَنْصَافِ سَاقَيْهِ وَمِنْهُمْ مَنْ أَخَذَتْهُ إِلَى كَعْبَيْهِ فَيُخْرِجُونَهُمْ فَيَقُولُونَ رَبَّنَا قَدْ أَخْرَجْنَا مَنْ أَمَرْتَنَا قَالَ وَيَقُولُ أَخْرِجُوا مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ وَزْنُ دِينَارٍ مِنْ الْإِيمَانِ ثُمَّ قَالَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ وَزْنُ نِصْفِ دِينَارٍ حَتَّى يَقُولَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ وَزْنُ ذَرَّةٍ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَمَنْ لَمْ يُصَدِّقْ فَلْيَقْرَأْ هَذِهِ الْآيَةَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ إِلَى عَظِيمًا(النساء:48)
It was narrated that Abu Sa'eed Al-Khudri said: The Messenger of Allah [SAW] said: 'No one of you disputes more intensely for something that is rightly his in this world, than the believers will dispute with their Lord for their brothers who have entered the Fire. They will say: 'Our Lord, our brothers used to pray with us and fast with us, and perform Hajj with us, and you have caused them to enter the Fire?' He will say: 'Go and bring forth whomever you recognize among them.' So they will go to them, and will recognize them by their appearances. Among them will be those who have been seized by the Fire up to the middle of their shins, and some among them those whom it has taken up to his ankles. They will bring them forth, then they will say: 'Our Lord, we have brought forth those whom You commanded us (to bring forth).' He will say: 'Bring forth everyone in whose heart is faith the weight of a Dinar.' Then He will say: 'Everyone in whose heart is faith the weight of half a Dinar,' until He will say: 'In whose heart is faith the weight of the smallest speck.' Abu Sa'eed said: Whoever does not believe this, let him read the Verse: 'Verily, Allah forgives not that partners should be set up with Him (in worship), but He forgives except that (anything else) to whom He wills up to a tremendous (sin).'
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا :’’تم دنیا میں اپنے حق کی خاطر اتنا نہیں جھگڑتے جتنا جھگڑا مومن اپنے رب تعالی سے اپنے ان مسلمان بھائیوں کے بارے میں کریں گے جوآگ میں داخل کیے جائیں گے۔ وہ (مومن کہیں گے : اے ہمارے رب !یہ ہمارے وہ مسلمان بھائی ہیں جو ہمارے ساتھ نمازیں پڑھتے تھے ، روزے رکھتے تھے اور حج کرتے تھے ۔تو نے ان کو آگ میں ڈال دیا ہے ؟ اللہ تعالی فرمائے گا : جاؤ جنھیں تم پہچانتے ہو ، ان کو نکال لاؤ ۔ وہ جائیں گے اور ان کی صورتو ں سے پہچانیں گے ۔ ان میں سے کسی کو نصف پنڈلیوں تک آگ لگی ہوگی اور کسی کو ٹخنوں تک ۔وہ ان کو نکال لائیں گے اور کہیں گے :اے ہمارے رب !جن کے بارےمیں تو نے فرمایا تھا ،وہ تو ہم نے نکال لیے ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : ان کو بھی نکالو جن کے دل میں ایک دینار کے برابر بھی ایمان ہے ۔ پھر فرمائے گا : (ان کو بھی نکالو) جن کے دل میں نصف دینار کے برابر ایمان ہے حتی کہ فرائے گا : (ان کو بھی نکالو) جن کے دل میں ذرہ بھر بھی ایمان ہے ۔،، حضرت ابو سعید خدری نے فرمایا : جو شخص اس حدیث کی تصدیق میں متد بذب ہو ،وہ یہ آیت پڑھ لے ( ان اللہ لا یغفر ان یشرک بہ........) ’’یقینا اللہ تعالی ٰ یہ تو معاف نہیں فرمائے گا کہ اس کے ساتھ شریک ٹھہرایا جائے ،البتہ اس سے کم دوسرے گناہ جس کو چاہے گا ،معاف فرمائے گا......،،آخر آیت تک ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/المقدمة ۹ (۶۰)، (تحفة الأشراف: ۴۱۷۸)، مسند احمد (۳/۹۴-۹۵)