You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ بَيْنَا أَنَا قَائِمٌ عَلَى الْحَيِّ وَأَنَا أَصْغَرُهُمْ سِنًّا عَلَى عُمُومَتِي إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ وَأَنَا قَائِمٌ عَلَيْهِمْ أَسْقِيهِمْ مِنْ فَضِيخٍ لَهُمْ فَقَالُوا اكْفَأْهَا فَكَفَأْتُهَا فَقُلْتُ لِأَنَسٍ مَا هُوَ قَالَ الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَنَسٍ كَانَتْ خَمْرُهُمْ يَوْمَئِذٍ فَلَمْ يُنْكِرْ أَنَسٌ
Anas bin Malik said: While I was taking care of a group of people, including my paternal uncles, and I was the youngest of them, a man came and said: 'Khamr has been forbidden.' I was taking care of them, and was pouring Fadikh (date-wine) for them. They said: 'Pour it away.' So I poured it away. I (the narrator) said to Anas: What is that? He said: Unripe dates and dried dates. Abu Bakr bin Anas said: That was their wine in those days. And Anas did not deny that.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کا ایک دفعہ میں اپنے قبیلے کے لوگوں کو جو میرے چچا لگتے تھے ، کھڑا گدر کھجور کی شراب پلا رہا تھا ۔ میں ان سب میں سے چھوٹا تھا ۔ اتنے میں ایک آدمی نے آکر کہا : شراب حرام کر دی گئی ہے ۔انھوں نے کہا : اسے بہا دے ۔ میں نے وہ سب کی سب بہادی ۔ میں (سلیمان تیمی ) نے حضرت انس سے پوچھا : وہ شراب کس چیز کی تھی ؟ انھوں نے فرمایا :وہ کچی کھجور وں (گدر ) اور خشک کھجوروں کو ملا کربنائی گئی تھی ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے بیٹے حضرت ابوبکر نے کہا کہ ان دنوں لوگ کھجوروں کی شراب ہی پیتے تھے ۔حضرت انس رضی اللہ عنہ نے ان کی بات کی تردید نہیں فرمائی ۔
وضاحت: ۱؎ : «گدر» (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کی بنی ہوئی شراب۔ ۲؎ : گویا «خمر» کا اطلاق کھجور کی شراب پر بھی ہوتا ہے، اور چاہے جس چیز سے بھی بنی ہو اگر اس میں نشہ پیدا کرنے کی صلاحیت ہے تو وہ «خمر» ہے کیونکہ عمر رضی اللہ عنہ شراب کی تعریف یوں کرتے ہیں «الخمر ما خامر العقل» یعنی شراب ہر وہ مشروب ہے جو عقل کو ماؤوف کر دے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : «كل مسكر حرام» یعنی ہر نشہ پیدا کرنے والا مشروب حرام ہے “، یہ سب نصوص آگے آ رہے ہیں۔