You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ إِنَّ أَهْلَنَا يَنْبِذُونَ لَنَا شَرَابًا عَشِيًّا فَإِذَا أَصْبَحْنَا شَرِبْنَا قَالَ أَنْهَاكَ عَنْ الْمُسْكِرِ قَلِيلِهِ وَكَثِيرِهِ وَأُشْهِدُ اللَّهَ عَلَيْكَ أَنْهَاكَ عَنْ الْمُسْكِرِ قَلِيلِهِ وَكَثِيرِهِ وَأُشْهِدُ اللَّهَ عَلَيْكَ إِنَّ أَهْلَ خَيْبَرَ يَنْتَبِذُونَ شَرَابًا مِنْ كَذَا وَكَذَا وَيُسَمُّونَهُ كَذَا وَكَذَا وَهِيَ الْخَمْرُ وَإِنَّ أَهْلَ فَدَكٍ يَنْتَبِذُونَ شَرَابًا مِنْ كَذَا وَكَذَا يُسَمُّونَهُ كَذَا وَكَذَا وَهِيَ الْخَمْرُ حَتَّى عَدَّ أَشْرِبَةً أَرْبَعَةً أَحَدُهَا الْعَسَلُ
It was narrated that Ibn Sirin said: A man came to Ibn 'Umar and said: 'Our families make drinks for us by soaking (fruits) at night, and in the morning we drink them.' He said: 'I forbid you to drink intoxicants whether in small amounts or large. May Allah bear witness that I forbid you to drink intoxicants whether in small amounts or large. May Allah bear witness that the people of Khaibar used to make drinks by soaking such and such, and they called it such and such but it was Khamr. The people of Fadak used to make drinks by soaking such and such, and they called it such and such but it was Khamr.' And he listed four things, one of which was honey.
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے ، انھوں نے کہا کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر ؓ کے پاس آکر کہا: ہمارے گھر والے شام کے وقت نبیذ بناتے ہیں ۔ہم صبح کے وقت وہ پی لیتے ہیں ۔(کیا یہ جائز ہے ؟) آپ نے فرمایا : میں تجھے نشہ آور سے روکتا ہوں ۔ تھوڑا ہو یا زیادہ ۔ اور میں اللہ تعالی کو تجھ پر گواہ بنا کر تجھے نشہ آور چیز سے روکتا ہوں قلیل ہو یا کثیر ۔اور میں اللہ تعالی کو گواہ بنا کر تجھے بتاتا ہوں کہ خیبر والے فلاں فلاں چیز سے مشروب تیار کرتے ہیں اور اس کا نام یہ رکھتے ہیں مگر وہ در حقیقت شراب (خمر ) ہے ۔ اور فدک والے بھی فلاں فلاں چیز سے مشروب تیار کرتے ہیں اور اس کانام یہ اور یہ رکھتے ہیں ،حالنکہ وہ بھی شراب ہی ہے حتی کہ انھوں نے چار (قسم کے ) مشروب شمار کیے ۔ان میں سے ایک شہد (سے تیار ہوتاہے )تھا ۔
وضاحت: ۱؎ : یعنی نشہ لانے والی چیزوں کے نام کی تبدیلی سے اس کی حرمت پر کچھ بھی اثر نہیں پڑتا، اسی طرح اس کی حرمت پر قلت و کثرت کا کوئی بھی اثر نہیں۔