You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ الْمُؤَذِّنُ إِذَا أَذَّنَ قَامَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَبْتَدِرُونَ السَّوَارِيَ يُصَلُّونَ حَتَّى يَخْرُجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ كَذَلِكَ وَيُصَلُّونَ قَبْلَ الْمَغْرِبِ وَلَمْ يَكُنْ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ شَيْءٌ
It was narrated that Anas bin Malik said: When the Mu'adhdhin called the Adhan, some of the Companions of the Prophet (ﷺ) would get up and rush to the pillars (in the Masjid) and pray until the Prophet (ﷺ) came out and they were like that. They would pray before Maghrib and there was nothing between the Adhan and Iqamah.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور مبارک میں) جب مؤذن (مغرب کی) اذان کہتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت سے احصاب اٹھتے اور نماز پڑھنے کے لیے جلدی جلدی ستونوں کا رخ کرتے حتی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے تو وہ اس حال میں ہوتے تھے، یعنی مغرب سے پہلے کی سنتیں پڑھ رہے ہوتے تھے اور اذان و اقامت کے درمیان کوئی زیادہ فاصلہ نہ ہوتا تھا۔
وضاحت: ۱؎: مطلب یہ ہے کہ ان دونوں رکعتوں کے پڑھنے میں جلدی کرتے کیونکہ اذان اور اقامت میں کوئی زیادہ فاصلہ نہیں ہوتا۔