You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ زِيَادٍ الْأَعْلَمِ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ أَنَّ أَبَا بَكْرَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاكِعٌ فَرَكَعَ دُونَ الصَّفِّ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَادَكَ اللَّهُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ
Abu Bakrah narrated that he entered the Masjid when the when the Prophet (ﷺ) was bowing, so he bowed outside the row. The Prophet said: May Allah increase you in keenness, but do not do this again.
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (ایک دفعہ) مسجد میں داخل ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کی حالت میں تھے، چنانچہ انھوں نے صف سے پیچھے ہی رکوع کرلیا۔ (اور رکوع ہی کی حالت میں چل کر صف میں پہنچے۔) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (نماز کے بعد فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ تمھاری (نیکی کی) حرص میں اضافہ فرمائے لیکن دوبارہ ایسے نہ کرنا۔‘‘
وضاحت: ۱؎: کیونکہ خیر کی حرص گو محبوب و مطلوب ہے لیکن اسی صورت میں جب یہ شریعت کے مخالف نہ ہو، اور اس طرح صف میں شامل ہونا شرعی طریقے کے خلاف ہے، اس لیے اس سے بچنا اولیٰ ہے۔