You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ صَلَاةَ الْخَوْفِ فَرَكَعَ بِهِمْ جَمِيعًا ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَهُ وَالْآخَرُونَ قِيَامٌ حَتَّى إِذَا نَهَضَ سَجَدَ أُولَئِكَ بِأَنْفُسِهِمْ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ حَتَّى قَامُوا مُقَامَ أُولَئِكَ وَتَخَلَّلَ أُولَئِكَ حَتَّى قَامُوا مُقَامَ الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ فَرَكَعَ بِهِمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمِيعًا ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلُونَهُ فَلَمَّا رَفَعُوا رُءُوسَهُمْ سَجَدَ أُولَئِكَ سَجْدَتَيْنِ وَكُلُّهُمْ قَدْ رَكَعَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَجَدَ طَائِفَةٌ بِأَنْفُسِهِمْ سَجْدَتَيْنِ وَكَانَ الْعَدُوُّ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ
It was narrated from Jabir bin ‘Abdullah that the Prophet (ﷺ) led his Companions in the fear prayer. He led them all in bowing, then the Messenger of Allah (ﷺ) and the row nearest him prostrated, and the others stood up, then when he stood up, they prostrated twice by themselves. Then the front row moved back and took their place, and they moved forward until they formed the front row. Then the Prophet (ﷺ) led them all in bowing, then the Messenger of Allah (ﷺ) and the row nearest to him prostrated, and when they raised their heads, the others prostrated twice. So all of them bowed with the Prophet (ﷺ) and some of them prostrated by themselves, and the enemy was in the direction of the Qiblah.
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے صحابہ کو نماز خوف پڑھائی ۔ آپ نے ان سب کے ساتھ رکوع کیا، پھر رسول اللہ ﷺ نے سجدے کیے اور آپ کے قریب والی صف نے بھی سجدے کیے اور دوسری صف کے افراد کھڑے رہے۔ جب نبی ﷺ ( سجدوں سے فارغ ہو کر) اٹھے تو ان لوگوں نے ( جو کھڑے رہے تھے) خود ہی دو دو سجدے کر لیے، پھر اگلی صف کے لوگ پیچھے چلے گئے حتی کہ ان ( پچھلی صف والوں ) کی گجہ جا کھڑے ہوئے۔ وہ لوگ ( پچھلی صف والے) ان لوگوں کے درمیان سے گزر کر پہلی صف والوں کی جگہ آکھڑے ہوئے۔ نبی ﷺ نے ان دونوں (صفوں والوں ) کے ساتھ مل کر رکوع کیا پھر رسول اللہ ﷺ نے سجدے کیے اور اس صف والوں نے بھی جو( اب) آپ ﷺ سے قریب تھی۔ جب انہوں نے ( سجدوں سے فارغ ہو کر) سر اٹھایا تو انہوں ( دوسری صف والوں) نے دو سجدے کر لیے، ان سب نے رکوع نبی ﷺ کے ساتھ کیا تھا اور ایک جماعت نے سجدے اپنے اپنے کیے اس وقت دشمن قبلے کی جانب تھا۔