You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيِّ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ جَدِّهِ أَوْسِ بْنِ حُذَيْفَةَ قَالَ قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَفْدِ ثَقِيفٍ فَنَزَّلُوا الْأَحْلَافَ عَلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ وَأَنْزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنِي مَالِكٍ فِي قُبَّةٍ لَهُ فَكَانَ يَأْتِينَا كُلَّ لَيْلَةٍ بَعْدَ الْعِشَاءِ فَيُحَدِّثُنَا قَائِمًا عَلَى رِجْلَيْهِ حَتَّى يُرَاوِحَ بَيْنَ رِجْلَيْهِ وَأَكْثَرُ مَا يُحَدِّثُنَا مَا لَقِيَ مِنْ قَوْمِهِ مِنْ قُرَيْشٍ وَيَقُولُ وَلَا سَوَاءَ كُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ مُسْتَذَلِّينَ فَلَمَّا خَرَجْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ كَانَتْ سِجَالُ الْحَرْبِ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ نُدَالُ عَلَيْهِمْ وَيُدَالُونَ عَلَيْنَا فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ لَيْلَةٍ أَبْطَأَ عَنْ الْوَقْتِ الَّذِي كَانَ يَأْتِينَا فِيهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ أَبْطَأْتَ عَلَيْنَا اللَّيْلَةَ قَالَ إِنَّهُ طَرَأَ عَلَيَّ حِزْبِي مِنْ الْقُرْآنِ فَكَرِهْتُ أَنْ أَخْرُجَ حَتَّى أُتِمَّهُ قَالَ أَوْسٌ فَسَأَلْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ تُحَزِّبُونَ الْقُرْآنَ قَالُوا ثَلَاثٌ وَخَمْسٌ وَسَبْعٌ وَتِسْعٌ وَإِحْدَى عَشْرَةَ وَثَلَاثَ عَشْرَةَ وَحِزْبُ الْمُفَصَّلِ
It was narrated from ‘Uthman bin ‘Abdullah bin Aws that his grandfather Aws bin Hudhaifah said: “We came to the Messenger of Allah (ﷺ) in the delegation of Thaqif. The allies of Quraish stayed at the house of Mughirah bin Shu’bah, and the Messenger of Allah (ﷺ) camped Bani Malik in a tent belonging to him. He used to come to us every night after the ‘Isha’ and speak to us standing on his two feet, until he started to shift his weight from one foot to the other. Most of what he told us was what he had suffered from his people, the Quraish. He said: ‘(The two sides) were not equal. We were weak and oppressed and humiliated, and when we went out to Al-Madinah, the outcome of the battles between us varied; sometimes we would defeat them and sometimes they would defeat us.’ One night he was later than he usually was, and I said: ‘O Messenger of Allah, you have come to us late tonight.’ He said: ‘It occurred to me that I had not read my daily portion of Qur’an and I did not want to come out until I had completed it.’” Aws said: “I asked the Companions of the Messenger of Allah (ﷺ): ‘How did you used to divide up the Qur’an?’ They said: ‘A third, a fifth, a seventh, a ninth, an eleventh, a thirteenth, and Hizbul-Mufassal.’”
اوس بن حذیفہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ہم لوگ قبیلہ ثقیف کے وفد میں شامل ہو کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے قریش کے حلیفوں کو تو سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ کے ہاں ٹھہرایا اور رسول اللہ ﷺ نے بنو مالک کو اپنی ایک عمارت میں ٹھہرایا۔ ( سیدنا اوس فرماتے ہیں) نبی ﷺ ہر رات عشاء کے بعد ہمارے پاس تشریف لاتے اور قدموں پر کھڑے ہو کر ہم سے بات چیت فرماتے( وعظ و نصیحت کرتے جو بعض اوقات طویل ہو جاتی) حتی کہ آپ کبھی ایک پاؤں پر بوجھ دے کر کھڑے ہوتے، کبھی دورے پر۔ رسول اللہ ﷺ ہمیں اکثر وہ باتیں سناتے جو آپ کو اپنی قوم قریش کی طرف سے تکلیفیں پہنچی تھیں اور فرماتے: ’’(ہم اور وہ) برابر نہیں تھے۔ ہم لوگ تو کمزور اور دبے ہوتے تھے۔ ( وہ غالب اور زور آور تھے) پھر جب ہم مدینے آگئے تو ہمارے اور ان کے درمیان لڑائی کا توازن کم و بیش ہونے لگا، کبھی ہم ان پر غالب آتے، کبھی وہ ہمیں نقصان پہنچا جاتے۔ ‘‘ ایک رات ایسا ہوا کہ آپ ﷺ جس وقت ہمارے پاس تشریف لایا کرتے تھے اس کی نسبت تاخیر سے تشریف لائے۔ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آج رات آپ کو ہمارے ہاں تشریف لانے میں دیر ہوگئی۔ فرمایا: ’’میری ( روز مرہ کی) قرآن کی منزل پوری نہیں ہو سکی تھی۔ مجھے یہ بات اچھی نہ لگی کہ اسے پورا کیے بغیر تمہارے پاس آؤں۔‘‘اوس ؓ نے بیان فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے صحابہ سے دریافت کیا: آپ لوگ( روزانہ تلاوت کے لئے) قرآن مجید کے حصے کس طرح مقرر کرتے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: (پہلا حصہ) تین سورتوں کا ( بقرہ، آل عمران اور نساء) (دوسرا حصہ) پانچ سورتوں کا( مائدہ سے براة تک) (تیسرا حصہ) سات سورتوں کا( یونس سے نحل تک) (چوتھا حصہ) نو سورتوں کا (بنی اسرائیل سے فرقان تک) (پانچواں حصہ) گیارہ سورتوں کا( شعراء سے یٰسٓ تک) ( چھٹا حصہ) تیرہ سورتوں کا( صافات سے حجرات تک) اور( ساتواں حصہ) مفصل کا( قٓ سے آخر تک)۔
لڑائی کا ڈول ہمارے اور ان کے درمیان رہا یعنی کبھی ہمیں فتح حاصل ہوتی اور کبھی انہیں۔