You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ قَالَ: حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، بِمِثْلِ حَدِيثِ مُحَمَّدٍ، وَكَانَ فِي حَدِيثِ حَفْصَةَ «اغْسِلْنَهَا وِتْرًا» وَكَانَ فِيهِ «اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا، أَوْ خَمْسًا» وَكَانَ فِيهِ «ابْدَءُوا بِمَيَامِنِهَا، وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهَا» وَكَانَ فِيهِ: أَنَّ أُمَّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: «وَمَشَطْنَاهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ»
It was narrated from Ayyub who said: “Hafsah narrated to me, from Umm ‘Atiyyah” and it is similar to the Hadith of Muhammad. And in the narration of Hafsah it says: “Wash her an odd number of times.” And: “Wash her face three or five times.” And “Start on her right, with the places washed in ablution.” And it says that Umm ‘Atiyyah said: “And we combed her hair into three braids.”
ام عطیہ ؓ سے یہی حدیث دوسری سند سے مروی ہے ، اس میں یہ الفاظ ہیں( آپ ﷺ نے فرمایا: ) ’’اسے طاق بار غسل دو۔‘‘ اور یہ الفاظ بھی ہیں: ’’اسے تین بار یا پانچ بار غسل دو۔‘‘ اور یہ الفاظ بھی ہیں: ’’اس کی دائیں جانب سے اور وضو کے اعضاء سے غسل دینا شروع کرو۔‘‘ اور اس میں یہ بھی ہے کہ ام عطیہ ؓا نے فرمایا: ’’ہم نے ان کے بالوں کو کنگھی کر لے تین لٹیں بنا دیں۔ ‘‘
امام ابن القیم نے کہا کہ بالوں میں سنت یہی ہے کہ ان کی تین چوٹیاں کی جائیں، صحیحین میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ان کے بالوں کی تین چوٹیاں کر دو، ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ ہم نے ان کا سر گوندھا، دو حصے کر کے دونوں چھاتیوں پر ڈال دیئے۔