You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ: أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَبِي مُوسَى، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ مِنَ الْأَشْعَرِيِّينَ نَسْتَحْمِلُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَاللَّهِ مَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ» قَالَ: فَلَبِثْنَا مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ أُتِيَ بِإِبِلٍ، فَأَمَرَ لَنَا بِثَلَاثَةِ إِبِلٍ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَى، فَلَمَّا انْطَلَقْنَا، قَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُهُ، فَحَلَفَ أَلَّا يَحْمِلَنَا، ثُمَّ حَمَلَنَا، ارْجِعُوا بِنَا، فَأَتَيْنَاهُ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا أَتَيْنَاكَ نَسْتَحْمِلُكَ فَحَلَفْتَ أَنْ لَا تَحْمِلَنَا، ثُمَّ حَمَلْتَنَا، فَقَالَ: «وَاللَّهِ مَا أَنَا حَمَلْتُكُمْ، بَلِ اللَّهُ حَمَلَكُمْ، إِنِّي وَاللَّهِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ، لَا أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ، فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا كَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي، وَأَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ» ، أَوْ قَالَ «أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ، وَكَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي»
It was narrated from Abu Burdah that his father Abu Musa said: I came to the Messenger of Allah (ﷺ) with a group of Asharites and asked him to give us animals to ride. He said: 'By Allah, I cannot give you anything to ride, and I have nothing to give you to ride.' We stayed as long as Allah willed, then some camels were brought to him. He ordered that we be given three she-camels with fine humps. When we left, we said to one another: 'We came to the Messenger of Allah (ﷺ) to ask him for animals to ride, and he swore by Allah that he would not give us anything to ride, then he gave us something. Let us go back.' So we went to him and we said: 'O Messenger of Allah! We came to you seeking mounts, and you took an oath that you would not give us mounts, then you gave us some mounts.' He said: 'By Allah, I did not give you animals to ride, rather Allah gave you them to ride. I, by Allah, if Allah wills, do not swear and then see something better than it, but I offer expiation for what I swore about, and do that which is better.' Or he said: 'I do that which is better and offer expiation for what I swore about.'
حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں قبیلہ بنو اشعر کے چند افراد کے ساتھ سواریاں طلب کرنے کے لیے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو رسو اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں تمہیں سواریاں مہیا نہیں کروں گا۔ اور میرے پاس سواری کے جانور نہیں ہیں۔ حضرت ابوموسیٰ نے کہا: ہم لوگ، جب تک اللہ نے چاہا، (مدینہ میں) ٹھہرے، پھر آپ کے پاس کچھ اونٹ آ گئے۔ آپ ﷺ نے ہمیں سفید کوہانوں والی (موٹی تازی) تین اونٹنیاں دلوا دیں۔ جب ہم روانہ ہوئے تو ہم نے ایک دوسرے سے کہا: ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں سواریاں طلب کرنے کے لیے حاضر ہوئے تھے تو آپ نے قسم کھا لی تھی کہ ہمیں سواریاں مہیا نہیں کریں گے، پھر ہمیں سواریاں مہیا فر دیں۔ چلو واپس چلیں (اور دریافت کریں کہ نبی ﷺ نے ہمیں بھول کر سواریاں مہیان ہ فر دی ہوں۔) چنانچہ ہم حاضر خدمت ہوئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ کی خدمت میں سواریاں طلب کرنے آئے تھے تو آپ نے قسم کھا لی تھی کہ آپ ہمیں سواریاں مہیا نہیں فرمائیں گے، پھر آپ نے ہمیں سواریاں مہیا فر دیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے تمہیں سواریاں نہیں دیں بلکہ اللہ نے تمہیں سواریاں دی ہیں۔ قسم ہے اللہ کی! میں تو ان شاءاللہ جو بھی قسم کھاؤں گا، پھر مجھے دوسری صورت (قسم پوری کرنے سے) بہتر معلوم ہو گی تو میں اپنی قسم کا کفارہ دے دوں گا اور بہتر کام کر لوں گا۔ یا فرماای: میں بہتر کام کر لوں گا اور اپنی قسم کا کفارہ دے دوں گا۔
صحیح البخاری/الخمس ۱۵ (۳۱۳۳)، المغازي ۷۴ (۴۳۸۵)، الصید ۲۶ (۵۵۱۷،۵۵۱۸)، ا لأیمان ۱ (۶۶۲۳)،۴ (۶۶۴۹)،۱۸ (۶۶۸۰)، کفارات الأیمان ۹ (۶۷۱۸)،۱۰ (۶۷۱۹)، التوحید ۵۶ (۷۵۵۵)، صحیح مسلم/الأیمان ۳ (۱۶۴۹)، سنن ابی داود/الأیمان والنذور ۱۷ (۲۲۷۶)، سنن النسائی/الأیمان والنذور ۱۴ (۳۸۱۱)،(تحفة الأشراف:۹۱۲۲)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۳۹۸،۴۰۱،۴۰۴،۴۱۸)