You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ شَبِيبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ قَيْلَةَ أُمِّ بَنِي أَنْمَارٍ، قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ عُمَرِهِ عِنْدَ الْمَرْوَةِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أَبِيعُ وَأَشْتَرِي، فَإِذَا أَرَدْتُ أَنْ أَبْتَاعَ الشَّيْءَ، سُمْتُ بِهِ أَقَلَّ مِمَّا أُرِيدُ، ثُمَّ زِدْتُ، حَتَّى أَبْلُغَ الَّذِي أُرِيدُ، وَإِذَا أَرَدْتُ أَنْ أَبِيعَ الشَّيْءَ، سُمْتُ بِهِ أَكْثَرَ مِنَ الَّذِي أُرِيدُ، ثُمَّ وَضَعْتُ حَتَّى أَبْلُغَ الَّذِي أُرِيدُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَفْعَلِي يَا قَيْلَةُ إِذَا أَرَدْتِ أَنْ تَبْتَاعِي شَيْئًا، فَاسْتَامِي بِهِ الَّذِي تُرِيدِينَ، أُعْطِيتِ أَوْ مُنِعْتِ، وَإِذَا أَرَدْتِ أَنْ تَبِيعِي شَيْئًا، فَاسْتَامِي بِهِ الَّذِي تُرِيدِينَ، أَعْطَيْتِ أَوْ مَنَعْتِ»
It was narrated that Qailah Umm Bani Anmar said: I came to the Messenger of Allah (ﷺ), during one of his 'Umrah at Marwah and said: 'O Messenger of Allah, I am a woman who buys and sells. When I want to buy something, I state a price less than I want to pay, then I raise it gradually until it reaches the price I want to pay. And when I want to sell something, I state a price more than I want, then I lower it until it reaches the price I want.' The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Do not do that, O Qailah. When you want to buy something, state the price you want, whether it is given or not. And when you want to sell something, state the price you want, whether it is given or not.'
حضرت قیلہ ام بنی انمار ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کے کسی عمرے کے دوران میں مروہ کے قریب حاضر خدمت ہوئی۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں خرید و فروخت کرنے والی عورت ہوں۔ میں جب کوئی چیز خریدنا چاہتی ہوں تو میں جو (قیمت ادا کرنا) چاہتی ہوں، اس سے کم پر بات کرتی ہوں، پھر بڑھتے بڑھتے اس قیمت پر پہنچ جاتی ہوں جو میرا (اصل) ارادہ ہوتا ہے۔ اور جب میں کوئی چیز بیچنا چاہتی ہوں تو میں جو (قیمت وصول کرنا) چاہتی ہوں، اس سے زیادہ کی بات کرتی ہوں، پھر کم کرتے کرتے اس قیمت تک پہنچ جاتی ہوں جو میرا ارادہ ہوتا ہے۔(کیا یہ جائز ہے؟) رسول اللہ ﷺ نے فرمای: قیلہ! ایسے نہ کیا کرو۔ جب کوئی چیز خریدنا چاہو تو وہی قیمت پیش کرو جو تمہارا ارادہ ہے، خواہ تمہیں وہ چیز (اس قیمت پر) ملے یا نہ ملے۔ اور فرمایا: جب تم کوئی چیز بیچنا چاہو تو وہی قیمت طلب کرو جو تمہارا ارادہ ہے، پھر خواہ (اس قیمت پر گاہک کے رضامند ہونے پر) فروخت کرو یا(اس کے رضامند نہ ہونے پر) فروخت نہ کرو۔
تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۱۸۰۴۸، ومصباح الزجاجة:۷۷۶)