You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ قَالَ أَقْبَلْتُ أَقُولُ مَنْ يَصْطَرِفُ الدَّرَاهِمَ فَقَالَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهُوَ عِنْدَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَرِنَا ذَهَبَكَ ثُمَّ ائْتِنَا إِذَا جَاءَ خَازِنُنَا نُعْطِكَ وَرِقَكَ فَقَالَ عُمَرُ كَلَّا وَاللَّهِ لَتُعْطِيَنَّهُ وَرِقَهُ أَوْ لَتَرُدَّنَّ إِلَيْهِ ذَهَبَهُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْوَرِقُ بِالذَّهَبِ رِبًا إِلَّا هَاءَ وَهَاءَ
It was narrated that Malik bin Aws bin Hadathan said: I came saying. 'Who will exchange Dirham?' Talhah bin 'Ubaidullah, who was with 'Umar bin Khattab, said: 'Show us your gold, then come to us; when our treasure comes, we will give you your silver.' 'Umar said: 'No, by Allah, you will give him silver (now), or give him back his gold, for the Messenger of Allah (ﷺ) said: Silver for gold is usury, unless it is exchanged on the spot. '
حضرت مالک بن اوس بن حدثان ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے(کسی مجلس میں) آ کر کہا: ہمیں (دیناروں کے) بدلے میں درہم کون دے گا؟ تو حضرت عمر بن خطاب ؓ کے پاس حضرت طلحہ بن عبیداللہ ؓ تشریف فر تھے۔ انہوں نے فرمایا: ہمیں اپنا سونا دکھاؤ، پھر جب ہمارا خذانچی آئے گا تو ہمارے پاس آنا، ہم آپ کو آپ کی چاندی (درہموں کی صورت میں) ادا کریں گے۔حضرت عمر ؓ نے فرمایا: قسم ہے اللہ کی! ایسے نہیں ہو سکتا، آپ اسے چاندی (ابھی) ادا کریں، یا اس کا سونا واپس کر دیں کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: سونے کے بدلے میں چاندی (لینا یا دینا) سود ہے مگر دست بدست جائز ہے۔