You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَنْبَأَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَعْلَبَةَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَمْرَو بْنَ سَمُرَةَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي سَرَقْتُ جَمَلًا لِبَنِي فُلَانٍ فَطَهِّرْنِي فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا إِنَّا افْتَقَدْنَا جَمَلًا لَنَا فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُطِعَتْ يَدُهُ قَالَ ثَعْلَبَةُ أَنَا أَنْظُرُ إِلَيْهِ حِينَ وَقَعَتْ يَدُهُ وَهُوَ يَقُولُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي طَهَّرَنِي مِنْكِ أَرَدْتِ أَنْ تُدْخِلِي جَسَدِي النَّارَ
It was narrated from Abdur-Rahman bin Tha’labah Al-Ansari, from his father, that Amr bin Samurah bin Habib bin Abd Shams came to the Messenger of Allah (ﷺ) and said: “O Messenger of Allah (ﷺ)! I stole a camel belonging to Banu so-and-so; purify me!” The Prophet (ﷺ) sent word to them and they said: “(Yes), we have lost a camel of ours.” So the Prophet (ﷺ) ordered that his hand be cut off. Tha'labah said: “I was looking at him when his hand fell and he said (to it) 'Praise is to Allah (STW) Who has purified me of you; you wanted to cause my whole body to enter Hell.'''
حضرت عبدالرحمٰن بن ثعلبہ انصاری ؓ اپنے والد (حضرت ثعلبہ بن عمرو بن عبید ؓ) سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمرو بن سمرہ بن حبیب بن عبد شمس (ؓ) نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے بنو فلاں کا ایک اونٹ چوری کیا ہے۔ مجھے (سزا دے کر گناہ سے) ٌاک کر دیجئے۔ نبی ﷺ نے ان لوگوں کو پیغام بھیجا (اور دریافت کیا) انہوں نے کہا: ہمارا ایک اونٹ گم ہو گیا ہے، چنانچہ نبی ﷺ نے اس کی بابت حکم دیا تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔حضرت ثعلبہ ؓ نے فرمایا: جب اس کا ہاتھ (کٹ کر) گرا تو میں دیکھ رہا تھا، جب کہ (اس وقت) وہ (اپنے ہاتھ کو مخاطب کر کے) کہہ رہا تھا: اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے تجھ سے پاک کر دیا۔ (اے ہاتھ!) تو چاہتا تھا کہ میرے جسم کو جہنم میں لے جائے۔
«تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۲۰۷۵، ومصباح الزجاجة:۹۱۵)