You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنِي أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ رُوَيْمٍ اللَّخْمِيُّ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ وَلَقِيَهُ وَكَلَّمَهُ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قُدُورُ الْمُشْرِكِينَ نَطْبُخُ فِيهَا قَالَ لَا تَطْبُخُوا فِيهَا قُلْتُ فَإِنْ احْتَجْنَا إِلَيْهَا فَلَمْ نَجِدْ مِنْهَا بُدًّا قَالَ فَارْحَضُوهَا رَحْضًا حَسَنًا ثُمَّ اطْبُخُوا وَكُلُوا
‘Urwah bin Ruwaim Al-Lakhmi narrated that Abu Tha’labah Al-Khushani – whom he said he met and spoke with – said: “I came to the Messenger of Allah (ﷺ) and asked him: ‘O Messenger of Allah! Can we cook in the vessels of the idolaters?’ He said: ‘Do not cook in them.’ I said: ‘What if we need them and cannot find anything else?’ He said: ‘Wash them well, then cook and eat.’”
حضرت ابوثعلبہ خشنی ؓ سے روایت ہے انہوں نےفرمایا: میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا :اے اللہ کے رسول! کیا ہم مشرکوں کی ہنڈیوں میں کھانا پکالیا کریں؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’ان میں کھانا نہ پکاؤ۔ میں نے کہا: اگر ہمیں ضرورت پیش آجائے اور ان کو استعمال کیے بغیرچارہ نہ ہو تو کیا کریں؟ آپ نے فرمایا: انہیں اچھی طرح دھولو، پھر ( ان میں کھانا) پکا کر کھالو۔
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جو لوگ اپنے برتنوں میں نجاستوں کا استعمال کرتے ہیں جیسے مردار کھانے والے اور شراب پینے والے، اگرچہ مسلمان ہی ہوں تو ان کے برتنوں کا استعمال بغیر دھوئے جائز نہیں، اور جو کھانا ان کے برتنوں میں پکا ہو اس کا بھی کھانا درست نہیں ہے۔