You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ يَعْنِي الشَّعْبِيَّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ الطَّائِيِّ أَنَّهُ حَجَّ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُدْرِكْ النَّاسَ إِلَّا وَهُمْ بِجَمْعٍ قَالَ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَنْضَيْتُ رَاحِلَتِي وَأَتْعَبْتُ نَفْسِي وَاللَّهِ إِنْ تَرَكْتُ مِنْ حَبْلٍ إِلَّا وَقَفْتُ عَلَيْهِ فَهَلْ لِي مِنْ حَجٍّ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَهِدَ مَعَنَا الصَّلَاةَ وَأَفَاضَ مِنْ عَرَفَاتٍ لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَقَدْ قَضَى تَفَثَهُ وَتَمَّ حَجُّهُ
It was narrated from ‘Urwah bin Mudarris At-Ta’i that he performed Hajj during the time of the Messenger of Allah (ﷺ), and he did not catch up with the people until they were at Jam’ (Al-Muzdalifah). He said: “I came to the Prophet (ﷺ) and said: ‘O Messenger of Allah, I have made my camel lean (because of the long journey) and I have worn myself out. By Allah, there is no sand hill on which I did not stand. Have I performed Hajj?’ The Prophet (ﷺ) said: ‘Whoever attended the prayer (i.e., Fajr at Muzdalifah) with us and departed from ‘Arafat, by night or day, may remove the dirt and has completed his Hajj.’”
حضرت عروہ بن مضر س طائی ؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہﷺ کے زمانے میں حج کیا۔وہ(عام)لوگوں تک اس وقت پہنچے جب لوگ مزدلفہ میں تھے۔وہ کہتے ہیں:میں نے نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا:اے اللہ کے رسول !میں نے اپنی سواری کو(طویل سفر کر کے)دبلا کو دیا اور اپنی جان کو تھکا دیا۔قسم ہے اللہ کی!میں نے کوئی ٹیلا نہیں چھوڑا جس پر ٹھہر ا نہ ہوں۔تو کیا میرا حج ہو گیا؟تو نبیﷺ نے فرمایا: جو شخص ہمارے ساتھ(مزدلفہ میں فجر کی)نماز میں ملا اور وہ اس سے پہلے رات کو یا دن کوعرفات سے ہو آیاہے اس نے اپنا میل کچیل کر لیا اور اس کا حج پورا ہو گیا۔
یعنی حالت احرام میں پراگندہ رہنے کی مدت اس نے پوری کر لی، اب وہ اپنا سارا میل کچیل جو چھوڑ رکھا تھا دور کر سکتا ہے۔