You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ، مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: سَأَلْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ عَمْرٍو، عَنْ حَبْسِ الْمُحْرِمِ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كُسِرَ أَوْ مَرِضَ أَوْ عَرَجَ، فَقَدْ حَلَّ، وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ» قَالَ عِكْرِمَةُ: فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ فَقَالَا: صَدَقَ. قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: فَوَجَدْتُهُ فِي جُزْءِ هِشَامٍ صَاحِبِ الدَّسْتُوَائِيِّ، فَأَتَيْتُ بِهِ مَعْمَرًا، فَقَرَأَ عَلَيَّ أَوْ قَرَأْتُ عَلَيْهِ
It was narrated from ‘Ikrimah, from ‘Abdullah bin Rafi’, the freed slave of Umm Salamah, that he said: “I asked Hajjaj bin ‘Amr about a Muhrim being prevented (from completing Hajj). He said: ‘The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever breaks a bone, falls sick or becomes lame, has exited Ihram, and he has to perform Hajj the following year.”
ام المومنین حضرت ام سلمہ ؓا کے آزاد کردہ غلام حضرت عبداللہ بن ارفع ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت حجاج بن عمرو ؓ سے احرام والے کو رکاوٹ پیش آنے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے، یا بیمار ہو جائے، یا لنگڑا ہو جائے، وہ احرام کھول دے، اور اس پر اگلے سال حج کرنا لازم ہے۔ حضرت عکرمہ ؓ فرماتے ہیں: میں نے یہ حدیث حضرت ابن عباس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنھم سے بیان کی تو انہوں نے کہا: اس (حجاج بن عمرو) نے سچ کہا۔امام عبدالرزاق نے کہا: میں نے اس روایت کو ہشام صاحب دستوائی کی کتاب میں پایا، چنانچہ اسے میں معمر کے پاس لایا تو انہوں نے میرے سامنے اس کی قراءت کی یا میں نے اس کے سامنے اس کی قراءت کی۔
حدیث کا سماع دونوں طرح سے جائز ہے کہ استاد پڑھے، اور شاگرد سنے یا شاگرد پڑھے اور استاد سنے۔