You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «مَرَرْنَا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ، فَأَنْفَجْنَا أَرْنَبًا، فَسَعَوْا عَلَيْهَا، فَلَغَبُوا، فَسَعَيْتُ، حَتَّى أَدْرَكْتُهَا، فَأَتَيْتُ بِهَا أَبَا طَلْحَةَ، فَذَبَحَهَا، فَبَعَثَ بِعَجُزِهَا، وَوَرِكِهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَبِلَهَا»
It was narrated that Anas bin Malik said: We passed by Marr Az-Zahran and startled a rabbit. They chased it but got tired, so I chased it and caught it. I brought it to Abu Talhah who slaughtered it and sent its rump and thigh to the Prophet (ﷺ), who accepted it.
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم مقام مر الظہران سے گرزرے۔ (وہاں) ہم نے ایک خرگوش کو (اس کی پناہ گاہ سے) نکالا۔ (قافلے کے افراد) اس کے پیچھے بھاگے (لیکن) وہ تھک گئے (اور پکڑ نہ سکے۔) میں نے تعاقب کے کرے اسے پکڑ لیا اور حضرت ابو طلحہ ؓ کے پاس لے گیا۔ انہوں نے اسے ذبح کیا اور اس کی ران اور پشت کا گوشت نبیﷺ کی خدمت میں بھیج دیا۔ آپ نے اسے قبول فرمالیا۔
مرالظہران مکہ کے قریب ایک وادی کا نام ہے۔ جمہور اہل سنت خرگوش کے گوشت کی حلّت کے قائل ہیں، روافض اسے حرام کہتے ہیں لیکن حدیث صحیح سے اس کی حلت ثابت ہے۔