You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ دُكَيْنٍ عَنْ زُهَيْرٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُشَيْرٍ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَايَعْتُهُ وَإِنَّ زِرَّ قَمِيصِهِ لَمُطْلَقٌ قَالَ عُرْوَةُ فَمَا رَأَيْتُ مُعَاوِيَةَ وَلَا ابْنَهُ فِي شِتَاءٍ وَلَا صَيْفٍ إِلَّا مُطْلَقَةً أَزْرَارُهُمَا
Mu’awiyah bin Qurrah narrated that his father said: “I came to the Messenger of Allah (ﷺ) and gave him my pledge, and the buttons of his shirt were undone.”
حضرت قرہ بن ایاس مزنی ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا : میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کی بیعت کی ۔ اس وقت آپ کا بٹن کھلا ہوا تھا ۔حضرت قرہ بن عبداللہ ؓ فرماتے ہیں : میں نے (حضرت قرہ ؓ کے بیٹے ) معاویہ بن قرہ ؓ اور انکے بیٹے کو سردیوں اور گرمیوں میں جب بھی دیکھا ان کے بٹن کھلے ہوئے دیکھے ۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو چھوٹی چھوٹی سنتوں میں بھی رسول اکرم ﷺ کی پیروی کا کتنا خیال تھا کہ جس حال میں اور جس وضع میں آپ ﷺ کو دیکھا ساری عمر وہی وضع اور روش اختیار کی، آفریں ان کے جذبہ و محبت اور اتباع پر، اور کمال ایمان یہی ہے کہ عبادات اور عادات میں آپ ﷺ کی پیروی کی جائے، دوسری روایت میں ہے کہ آپ ﷺ کے کرتہ کا گربیان بیچ میں رہتا۔