You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ مِسْعَرٍ أَخْبَرَنِي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ صَعْصَعَةَ عَمِّ الْأَحْنَفِ قَالَ دَخَلَتْ عَلَى عَائِشَةَ امْرَأَةٌ مَعَهَا ابْنَتَانِ لَهَا فَأَعْطَتْهَا ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ فَأَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا تَمْرَةً ثُمَّ صَدَعَتْ الْبَاقِيَةَ بَيْنَهُمَا قَالَتْ فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثَتْهُ فَقَالَ مَا عَجَبُكِ لَقَدْ دَخَلَتْ بِهِ الْجَنَّةَ
It was narrated that Sa'sa'ah the paternal uncle of Ahnaf, said: A woman entered upon Aisha with her two daughters, and she gave her three dates. (The woman) gave each of her daughters a date, then she split the last one between them. She (Aisha) said: 'Then the Prophet(ﷺ) came and I told him about that.' He said:' Why are you surprised? She will enter Paradise because of that.'
حضرت احنف بن قیس بن معاویہ ؓ کے چچا حضرت صعصہ بن معاویہ تیمی ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا:حضرت عائشہ ؓا کے پاس ایک عورت آئی ۔ اس کے ساتھ اس کی دو بیٹیاں تھیں۔ ام المؤمنین ؓا نے اسے تین کھجوریں دیں۔(اس وقت وہی میسر تھیں)اس نے دونوں بیٹیوں کو ایک ایک کھجور دی ۔پھر بچی ہوئی(تیسری کھجور)بھی دوٹکڑے کرکے ان(بچیوں) کو دے دی۔(بعد میں) نبی ﷺ تشریف لائے تو ام المؤمنین ؓا نے یہ واقعہ عرض کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تعجب کیوں کرتی ہو؟وہ عورت اس عمل کی وجہ سے جنت میں داخل ہوگئی ہے۔
یعنی اپنے بیٹوں کو پالنے، ان کو کھلانے پلانے اور اپنے کو بھوکے رہنے سے، وہ جنت کی حقدار ہو گئی، اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب شوہر مر جاتا ہے، اور عورت صاحب اولاد ہوتی ہے تو بیچاری عمر بھر محنت مزدوری کرتی ہے، اور جو ملتا ہے وہ اپنی اولاد کو کھلاتی ہے، اور وہ خود اکثر بھوکی رہتی ہے۔