You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ دَاوُدَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ أَبِي جَبِيرَةَ بْنِ الضَّحَّاكِ قَالَ فِينَا نَزَلَتْ مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ قَدِمَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالرَّجُلُ مِنَّا لَهُ الِاسْمَانِ وَالثَّلَاثَةُ فَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُبَّمَا دَعَاهُمْ بِبَعْضِ تِلْكَ الْأَسْمَاءِ فَيُقَالُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ يَغْضَبُ مِنْ هَذَا فَنَزَلَتْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ
It was narrated that Abu Jabirah bin Dahhak said: (Allah's saying) Nor insult one another by nicknames(Surah Al Hujarat 49:11) was revealed concerning us, the Ansar. When the Prophet(ﷺ) came to us, a man among us would have two or three names, and the Prophet(ﷺ) might call him by one of those names, only to be told: O Messenger of Allah(ﷺ), he does not like that name. Then: Nor insult one another by nicknames. was revealed.
حضرت ابو جبیرہ بن ضحاک ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا:یہ آیت ہم انصار کے بارے میں نازل ہوئی :(وَلَا تَنَابَزُوۡا بِالۡاَلۡقَابِ) ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو۔ رسول اللہ ﷺ(ہجرت کرکے)ہمارے پاس تشریف لائے اور ہمارے ایک ایک آدمی کے دودوتین تین نام ہوتے تھے۔نبی ﷺ بعض اوقات انہیں ان ناموں سے پکارتے تو عرض کیا جاتا : اے اللہ کےرسول ! وہ اس نام سے ناراض ہوتا ہے ۔ تب یہ آیت نازل ہوئی : (وَلَا تَنَابَزُوۡا بِالۡاَلۡقَابِ) ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو۔
یعنی برے القاب جن سے آدمی ناخوش ہو، اس سے مت پکارو کیونکہ یہ اپنے مسلمان بھائی کو ایذا دینا ہے، بعضوں نے کہا یہ آیت صفیہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں اتری، وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئیں، اور عرض کیا: یا رسول اللہ! لوگ مجھ کو کہتے ہیں: اے یہودیہ، یہودیوں کی بیٹی، آپ ﷺ نے فرمایا: تم نے یہ کیوں نہیں کہا: میرے باپ ہاروں علیہ السلام ہیں، اور میرے چچا موسیٰ علیہ السلام، اور میرے شوہر محمد ﷺ ہیں، اللہ کی رحمت اترے ان پر اور سلام ہو سب پر۔