You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ قَالَ: حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا خَرَجَ الرَّجُلُ مِنْ بَابِ بَيْتِهِ، أَوْ مِنْ بَابِ دَارِهِ، كَانَ مَعَهُ مَلَكَانِ مُوَكَّلَانِ بِهِ، فَإِذَا قَالَ: بِسْمِ اللَّهِ قَالَا: هُدِيتَ، وَإِذَا قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ قَالَا: وُقِيتَ، وَإِذَا قَالَ: تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ قَالَا: كُفِيتَ، قَالَ: فَيَلْقَاهُ قَرِينَاهُ فَيَقُولَانِ: مَاذَا تُرِيدَانِ مِنْ رَجُلٍ قَدْ هُدِيَ وَكُفِيَ وَوُقِيَ؟
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (ﷺ) said: “When a man goes out of the door of his house, there are two angels with him who are appointed over him. If he says Bismillah (in the Name of Allah) they say: ‘You have been guided.’ If he says La hawla wa la quwwata illa billah (there is no power and no strength except with Allah), they say: ‘You are protected.’ If he says, Tawwakaltu ‘ala Allah (I have my trust in Allah), they say: ‘You have been taken care of.’ Then his two Qarins (satans) come to him and they (the two angels) say: ‘What do you want with a man who has been guided, protected and taken care of?’”
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: جب آدمی اپنے گھر کے دروازے سے باہر نکلتا ہے تو اس کے ساتھ دو فرشتے ہوتے ہیں جو اس کے ساتھ مقرر ہیں۔ جب وہ کہتا ہے: (بسم الله) وہ کہتے ہیں: تجھے ہدایت مل گئی۔ جب وہ کہتا ہے: (لا حول ولا قوة الا بالله) تو وہ کہتے ہیں: تیری حفاظت ہو گئی۔ جب وہ کہتا ہے: (توكلت علي الله) تو وہ کہتے ہیں: تو (اللہ کے سوا) دوسروں سے بے نیاز ہو گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پھر اسے اس کے (ساتھ رہنے والے) دو شیطان ملتے ہیں تو وہ دونوں (آپس میں) کہتے ہیں: اس شخص سے تم کیا چاہتے ہو جس کی رہنمائی کی گئی، جسے بے نیازی حاصل ہو گئی اور جس کو (ہم سے) محفوظ کر دیا گیا؟