You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ رَافِعٍ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ السَّيْبَانِيِّ يَحْيَى بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ أَكْثَرُ خُطْبَتِهِ حَدِيثًا حَدَّثَنَاهُ عَنْ الدَّجَّالِ وَحَذَّرَنَاهُ فَكَانَ مِنْ قَوْلِهِ أَنْ قَالَ إِنَّهُ لَمْ تَكُنْ فِتْنَةٌ فِي الْأَرْضِ مُنْذُ ذَرَأَ اللَّهُ ذُرِّيَّةَ آدَمَ أَعْظَمَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ وَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَبْعَثْ نَبِيًّا إِلَّا حَذَّرَ أُمَّتَهُ الدَّجَّالَ وَأَنَا آخِرُ الْأَنْبِيَاءِ وَأَنْتُمْ آخِرُ الْأُمَمِ وَهُوَ خَارِجٌ فِيكُمْ لَا مَحَالَةَ وَإِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا بَيْنَ ظَهْرَانَيْكُمْ فَأَنَا حَجِيجٌ لِكُلِّ مُسْلِمٍ وَإِنْ يَخْرُجْ مِنْ بَعْدِي فَكُلُّ امْرِئٍ حَجِيجُ نَفْسِهِ وَاللَّهُ خَلِيفَتِي عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ وَإِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ خَلَّةٍ بَيْنَ الشَّامِ وَالْعِرَاقِ فَيَعِيثُ يَمِينًا وَيَعِيثُ شِمَالًا يَا عِبَادَ اللَّهِ فَاثْبُتُوا فَإِنِّي سَأَصِفُهُ لَكُمْ صِفَةً لَمْ يَصِفْهَا إِيَّاهُ نَبِيٌّ قَبْلِي إِنَّهُ يَبْدَأُ فَيَقُولُ أَنَا نَبِيٌّ وَلَا نَبِيَّ بَعْدِي ثُمَّ يُثَنِّي فَيَقُولُ أَنَا رَبُّكُمْ وَلَا تَرَوْنَ رَبَّكُمْ حَتَّى تَمُوتُوا وَإِنَّهُ أَعْوَرُ وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ وَإِنَّهُ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ كَاتِبٍ أَوْ غَيْرِ كَاتِبٍ وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنَّ مَعَهُ جَنَّةً وَنَارًا فَنَارُهُ جَنَّةٌ وَجَنَّتُهُ نَارٌ فَمَنْ ابْتُلِيَ بِنَارِهِ فَلْيَسْتَغِثْ بِاللَّهِ وَلْيَقْرَأْ فَوَاتِحَ الْكَهْفِ فَتَكُونَ عَلَيْهِ بَرْدًا وَسَلَامًا كَمَا كَانَتْ النَّارُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنْ يَقُولَ لِأَعْرَابِيٍّ أَرَأَيْتَ إِنْ بَعَثْتُ لَكَ أَبَاكَ وَأُمَّكَ أَتَشْهَدُ أَنِّي رَبُّكَ فَيَقُولُ نَعَمْ فَيَتَمَثَّلُ لَهُ شَيْطَانَانِ فِي صُورَةِ أَبِيهِ وَأُمِّهِ فَيَقُولَانِ يَا بُنَيَّ اتَّبِعْهُ فَإِنَّهُ رَبُّكَ وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنْ يُسَلَّطَ عَلَى نَفْسٍ وَاحِدَةٍ فَيَقْتُلَهَا وَيَنْشُرَهَا بِالْمِنْشَارِ حَتَّى يُلْقَى شِقَّتَيْنِ ثُمَّ يَقُولَ انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا فَإِنِّي أَبْعَثُهُ الْآنَ ثُمَّ يَزْعُمُ أَنَّ لَهُ رَبًّا غَيْرِي فَيَبْعَثُهُ اللَّهُ وَيَقُولُ لَهُ الْخَبِيثُ مَنْ رَبُّكَ فَيَقُولُ رَبِّيَ اللَّهُ وَأَنْتَ عَدُوُّ اللَّهِ أَنْتَ الدَّجَّالُ وَاللَّهِ مَا كُنْتُ بَعْدُ أَشَدَّ بَصِيرَةً بِكَ مِنِّي الْيَوْمَ . قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الطَّنَافِسِيُّ فَحَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ الرَّجُلُ أَرْفَعُ أُمَّتِي دَرَجَةً فِي الْجَنَّةِ قَالَ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ وَاللَّهِ مَا كُنَّا نُرَى ذَلِكَ الرَّجُلَ إِلَّا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ حَتَّى مَضَى لِسَبِيلِهِ قَالَ الْمُحَارِبِيُّ ثُمَّ رَجَعْنَا إِلَى حَدِيثِ أَبِي رَافِعٍ قَالَ وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنْ يَأْمُرَ السَّمَاءَ أَنْ تُمْطِرَ فَتُمْطِرَ وَيَأْمُرَ الْأَرْضَ أَنْ تُنْبِتَ فَتُنْبِتَ وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنْ يَمُرَّ بِالْحَيِّ فَيُكَذِّبُونَهُ فَلَا تَبْقَى لَهُمْ سَائِمَةٌ إِلَّا هَلَكَتْ وَإِنَّ مِنْ فِتْنَتِهِ أَنْ يَمُرَّ بِالْحَيِّ فَيُصَدِّقُونَهُ فَيَأْمُرَ السَّمَاءَ أَنْ تُمْطِرَ فَتُمْطِرَ وَيَأْمُرَ الْأَرْضَ أَنْ تُنْبِتَ فَتُنْبِتَ حَتَّى تَرُوحَ مَوَاشِيهِمْ مِنْ يَوْمِهِمْ ذَلِكَ أَسْمَنَ مَا كَانَتْ وَأَعْظَمَهُ وَأَمَدَّهُ خَوَاصِرَ وَأَدَرَّهُ ضُرُوعًا وَإِنَّهُ لَا يَبْقَى شَيْءٌ مِنْ الْأَرْضِ إِلَّا وَطِئَهُ وَظَهَرَ عَلَيْهِ إِلَّا مَكَّةَ وَالْمَدِينَةَ لَا يَأْتِيهِمَا مِنْ نَقْبٍ مِنْ نِقَابِهِمَا إِلَّا لَقِيَتْهُ الْمَلَائِكَةُ بِالسُّيُوفِ صَلْتَةً حَتَّى يَنْزِلَ عِنْدَ الظُّرَيْبِ الْأَحْمَرِ عِنْدَ مُنْقَطَعِ السَّبَخَةِ فَتَرْجُفُ الْمَدِينَةُ بِأَهْلِهَا ثَلَاثَ رَجَفَاتٍ فَلَا يَبْقَى مُنَافِقٌ وَلَا مُنَافِقَةٌ إِلَّا خَرَجَ إِلَيْهِ فَتَنْفِي الْخَبَثَ مِنْهَا كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ وَيُدْعَى ذَلِكَ الْيَوْمُ يَوْمَ الْخَلَاصِ فَقَالَتْ أُمُّ شَرِيكٍ بِنْتُ أَبِي الْعَكَرِ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيْنَ الْعَرَبُ يَوْمَئِذٍ قَالَ هُمْ يَوْمَئِذٍ قَلِيلٌ وَجُلُّهُمْ بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ وَإِمَامُهُمْ رَجُلٌ صَالِحٌ فَبَيْنَمَا إِمَامُهُمْ قَدْ تَقَدَّمَ يُصَلِّي بِهِمْ الصُّبْحَ إِذْ نَزَلَ عَلَيْهِمْ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ الصُّبْحَ فَرَجَعَ ذَلِكَ الْإِمَامُ يَنْكُصُ يَمْشِي الْقَهْقَرَى لِيَتَقَدَّمَ عِيسَى يُصَلِّي بِالنَّاسِ فَيَضَعُ عِيسَى يَدَهُ بَيْنَ كَتِفَيْهِ ثُمَّ يَقُولُ لَهُ تَقَدَّمْ فَصَلِّ فَإِنَّهَا لَكَ أُقِيمَتْ فَيُصَلِّي بِهِمْ إِمَامُهُمْ فَإِذَا انْصَرَفَ قَالَ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَام افْتَحُوا الْبَابَ فَيُفْتَحُ وَوَرَاءَهُ الدَّجَّالُ مَعَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ يَهُودِيٍّ كُلُّهُمْ ذُو سَيْفٍ مُحَلًّى وَسَاجٍ فَإِذَا نَظَرَ إِلَيْهِ الدَّجَّالُ ذَابَ كَمَا يَذُوبُ الْمِلْحُ فِي الْمَاءِ وَيَنْطَلِقُ هَارِبًا وَيَقُولُ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَام إِنَّ لِي فِيكَ ضَرْبَةً لَنْ تَسْبِقَنِي بِهَا فَيُدْرِكُهُ عِنْدَ بَابِ اللُّدِّ الشَّرْقِيِّ فَيَقْتُلُهُ فَيَهْزِمُ اللَّهُ الْيَهُودَ فَلَا يَبْقَى شَيْءٌ مِمَّا خَلَقَ اللَّهُ يَتَوَارَى بِهِ يَهُودِيٌّ إِلَّا أَنْطَقَ اللَّهُ ذَلِكَ الشَّيْءَ لَا حَجَرَ وَلَا شَجَرَ وَلَا حَائِطَ وَلَا دَابَّةَ إِلَّا الْغَرْقَدَةَ فَإِنَّهَا مِنْ شَجَرِهِمْ لَا تَنْطِقُ إِلَّا قَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ الْمُسْلِمَ هَذَا يَهُودِيٌّ فَتَعَالَ اقْتُلْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّ أَيَّامَهُ أَرْبَعُونَ سَنَةً السَّنَةُ كَنِصْفِ السَّنَةِ وَالسَّنَةُ كَالشَّهْرِ وَالشَّهْرُ كَالْجُمُعَةِ وَآخِرُ أَيَّامِهِ كَالشَّرَرَةِ يُصْبِحُ أَحَدُكُمْ عَلَى بَابِ الْمَدِينَةِ فَلَا يَبْلُغُ بَابَهَا الْآخَرَ حَتَّى يُمْسِيَ فَقِيلَ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ نُصَلِّي فِي تِلْكَ الْأَيَّامِ الْقِصَارِ قَالَ تَقْدُرُونَ فِيهَا الصَّلَاةَ كَمَا تَقْدُرُونَهَا فِي هَذِهِ الْأَيَّامِ الطِّوَالِ ثُمَّ صَلُّوا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَكُونُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَام فِي أُمَّتِي حَكَمًا عَدْلًا وَإِمَامًا مُقْسِطًا يَدُقُّ الصَّلِيبَ وَيَذْبَحُ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ وَيَتْرُكُ الصَّدَقَةَ فَلَا يُسْعَى عَلَى شَاةٍ وَلَا بَعِيرٍ وَتُرْفَعُ الشَّحْنَاءُ وَالتَّبَاغُضُ وَتُنْزَعُ حُمَةُ كُلِّ ذَاتِ حُمَةٍ حَتَّى يُدْخِلَ الْوَلِيدُ يَدَهُ فِي فِي الْحَيَّةِ فَلَا تَضُرَّهُ وَتُفِرَّ الْوَلِيدَةُ الْأَسَدَ فَلَا يَضُرُّهَا وَيَكُونَ الذِّئْبُ فِي الْغَنَمِ كَأَنَّهُ كَلْبُهَا وَتُمْلَأُ الْأَرْضُ مِنْ السِّلْمِ كَمَا يُمْلَأُ الْإِنَاءُ مِنْ الْمَاءِ وَتَكُونُ الْكَلِمَةُ وَاحِدَةً فَلَا يُعْبَدُ إِلَّا اللَّهُ وَتَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا وَتُسْلَبُ قُرَيْشٌ مُلْكَهَا وَتَكُونُ الْأَرْضُ كَفَاثُورِ الْفِضَّةِ تُنْبِتُ نَبَاتَهَا بِعَهْدِ آدَمَ حَتَّى يَجْتَمِعَ النَّفَرُ عَلَى الْقِطْفِ مِنْ الْعِنَبِ فَيُشْبِعَهُمْ وَيَجْتَمِعَ النَّفَرُ عَلَى الرُّمَّانَةِ فَتُشْبِعَهُمْ وَيَكُونَ الثَّوْرُ بِكَذَا وَكَذَا مِنْ الْمَالِ وَتَكُونَ الْفَرَسُ بِالدُّرَيْهِمَاتِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا يُرْخِصُ الْفَرَسَ قَالَ لَا تُرْكَبُ لِحَرْبٍ أَبَدًا قِيلَ لَهُ فَمَا يُغْلِي الثَّوْرَ قَالَ تُحْرَثُ الْأَرْضُ كُلُّهَا وَإِنَّ قَبْلَ خُرُوجِ الدَّجَّالِ ثَلَاثَ سَنَوَاتٍ شِدَادٍ يُصِيبُ النَّاسَ فِيهَا جُوعٌ شَدِيدٌ يَأْمُرُ اللَّهُ السَّمَاءَ فِي السَّنَةِ الْأُولَى أَنْ تَحْبِسَ ثُلُثَ مَطَرِهَا وَيَأْمُرُ الْأَرْضَ فَتَحْبِسُ ثُلُثَ نَبَاتِهَا ثُمَّ يَأْمُرُ السَّمَاءَ فِي الثَّانِيَةِ فَتَحْبِسُ ثُلُثَيْ مَطَرِهَا وَيَأْمُرُ الْأَرْضَ فَتَحْبِسُ ثُلُثَيْ نَبَاتِهَا ثُمَّ يَأْمُرُ اللَّهُ السَّمَاءَ فِي السَّنَةِ الثَّالِثَةِ فَتَحْبِسُ مَطَرَهَا كُلَّهُ فَلَا تُقْطِرُ قَطْرَةً وَيَأْمُرُ الْأَرْضَ فَتَحْبِسُ نَبَاتَهَا كُلَّهُ فَلَا تُنْبِتُ خَضْرَاءَ فَلَا تَبْقَى ذَاتُ ظِلْفٍ إِلَّا هَلَكَتْ إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ قِيلَ فَمَا يُعِيشُ النَّاسُ فِي ذَلِكَ الزَّمَانِ قَالَ التَّهْلِيلُ وَالتَّكْبِيرُ وَالتَّسْبِيحُ وَالتَّحْمِيدُ وَيُجْرَى ذَلِكَ عَلَيْهِمْ مُجْرَى الطَّعَامِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ سَمِعْت أَبَا الْحَسَنِ الطَّنَافِسِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيَّ يَقُولُ يَنْبَغِي أَنْ يُدْفَعَ هَذَا الْحَدِيثُ إِلَى الْمُؤَدِّبِ حَتَّى يُعَلِّمَهُ الصِّبْيَانَ فِي الْكُتَّابِ
It was narrated that Abu Umamah Al-Bahili said: The Messenger of Allah (ﷺ) addressed us, and most of his speech had to do with telling us about Dajjal. He warned about him, and among the things he said was: 'There will not be any tribulation on earth, since the time Allah created the offspring of Adam, that will be greater than the tribulation of Dajjal. Allah has not sent any Prophet but he warned his nation about Dajjal. I am the last of the Prophets, and you are the last of the nations. He will undoubtedly appear among you. If he appears while I am among you, I will contend with him on behalf of every Muslim, and if he appears while I am not among you, then each man must fend for himself and Allah will take care of every Muslim on my behalf. He will emerge from Al-Khallah, between Sham and Iraq, and will wreak havoc right and left. O slaves of Allah, remain steadfast. I will describe him to you in a manner in which none of the Prophets has described him before me. He will start by saying I am a Prophet, and there is no Prophet after me. Then a second time he will say: I am your Lord. But you will not see your Lord until you die. He is one-eyed, and your Lord is not one-eyed, and written between his eyes is Kafir. Every believer will read it, whether he is literate or illiterate. Part of his Fitnah will be that he will have with him Paradise and Hell, but his Hell will be a Paradise and his Paradise a Hell. Whoever is tested with his fire (hell), let him seek the help of Allah and recite the first Verses of Al-Kahf, then it will be cool and safe for him, as the fire was for Ibrahim. Part of his Fitnah will be that he will say to a Bedouin: What do you think, if I resurrect your father and mother for you, will you bear witness that I am your Lord? He will say: Yes. Then two devils will appear to him in the form of his father and mother and will say: O my son, follow him, for he is your Lord. And part of his Fitnah will be that he will overpower a single soul and kill him, then he will cut him with a saw until he falls in two pieces. Then he will say: Look at this slave of mine; I will resurrect him now, then he will claim that he has a Lord other than me. Then Allah will resurrect him and the evil one will say to him: Who is your Lord? and he will say: Allah is my Lord, and you are the enemy of Allah, you are Dajjal. By Allah, I have never had more insight about you than I have today. (An addition) Abul-Hasan Tanafisi said: Muharibi told us: 'Ubaidullah bin al-Walid Al-Wassafi told us, from 'Atiyyah, that Abu Sa'eed said: The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'That man will be the highest in status in my nation in Paradise' - He said: Abu Sa'eed said: 'By Allah, we did not think that man would be anyone other than 'Umar bin Khattab, until he passed away. - Muharibi said: Then we went back to the narration of Abu Rafi'. He said: - 'Part of his Fitnah will be that he will command the sky to rain, and it will rain, and he will command the earth to bring forth vegetation and it will do so. And part of his Fitnah will be that he will pass by a clan and they will disbelieve in him, so all their flocks will perish and none will be left. And part of his Fitnah will be that he will pass by a clan who will believe in him, so he will command the sky to rain, and it will rain, and he will command the earth to bring forth vegetation and it will do so, until their flocks will come back in the evening of that day, bigger and fatter than they have ever been, with their flanks stretched and their udders full of milk. There will be no part of the earth left that he does not enter and prevail over, except for Makkah and Al-Madinah, for he will not approach them on any of their mountain paths but he will be met by angels with unsheathed swords, until he will stop at the red hill at the end of the marsh. Then Al-Madinah will be shaken with its people three times, and no hypocrite, male or female, will be left, all will come out to him. Thus it will be cleansed of impurity just as the bellows cleanses the iron of dross. And that day will be called the Day of Deliverance.' Umm Sharik bint Abi 'akar said: 'O Messenger of Allah, where will the Arabs be that day?' He said: 'On that day they will be few, and most of them will be in Baitul-Maqdis (Jerusalem), and their leader will be a righteous man. When their leader has stepped forward to lead them in subh prayer, 'Eisa bin Maryam will come down to them. Their leader will step backwards so that 'Eisa can come forward and lead the people in prayer, but 'Eisa will place his hand between his shoulders and say to him: Go forward and pray, for the Iqamah was given for you. Then their leader will lead them in prayer. When he has finished, 'Eisa (as), will say: Open the gate. So they will open it and behind it will be Dajjal with seventy thousand Jews, each of them carrying an adorned sword and wearing a greenish cloak. When Dajjal looks at him, he will start to melt as salt melts in water. He will run away, and 'Eisa (as), will say: I have only one blow for you, which you will not be able to escape! He will catch up with him at the eastern gate of Ludd, and will kill him. Then Allah will defeat the Jews, and there will be nothing left that Allah has created which the Jews will be able to hide behind, except that Allah will cause it to speak - no stone, no tree, no wall, no animal - except for Al-Gharqad (the box-thorn), for it is one of their trees, and will not speak - except that it will say: O Muslim slave of Allah, here is a Jews, come and kill him! The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'His (Dajjal's) days will number forty years: a year like half a year, a year like a month, a month like a week, and the rest of his days will be like sparks from a fire (i.e., they will pass quickly). One of you will enter the gate of Al-Madinah in the morning and not reach its other gate until evening comes.' It was said: 'O Messenger of Allah, how should we pray on those short days?' He said: 'Estimate (the times of) the prayer, as you do on these long days, then pray.' The Messenger of Allah (ﷺ) said: Eisa bin Maryam (as), will be a just judge and a just ruler among my nation. He will break the cross, slaughter the pigs, abolish the Jizyah and charity will be left. No one will be appointed to (collect the Zakah of) sheep and camels. Grudges and mutual hatred will disappear and the venom of every venomous creature will be removed, so that a baby boy will but his hand in a snake and it will not harm him, and a baby girl will make a lion run away, and it will not harm her; and the wolf will be among the sheep like their sheepdog. The earth will be filled with peace just as a vessel is filled with water. The people will be united and none will be worshipped except Allah. War will cease and Quraish will no longer be in power. The earth will be like a silver platter, with its vegetation growing as it did at the time of Adam, until a group of people will gather around one bunch of grapes and it will suffice them, and a group will gather around a single pomegranate and it will suffice them. An ox will be sold for such and such amount of money, and a horse will be sold for a few Dirham.' They said: 'O Messenger of Allah, why will horses be so cheap?' He said: 'They will never be ridden in war again.' It was said to him: 'Why will oxen be so expensive?' He said: 'Because all the land will be tilled. Before Dajjal appears there will be three difficult years in which the people will suffer severe famine. In the first year, Allah will command the sky to withhold one third of its rain and the earth to withhold one third of its produce. In the second year, He will command the sky to withhold two thirds of its rain and the earth to withhold two-thirds of its produce. In the third year, he will command the sky to withhold all of its rain, and not a single drop will fall, and the earth to withhold all of its produce, and nothing will grow. All cloven-hoofed animals will die, except those that Allah wills.' It was said: 'What will the people live on at that time?' He said: 'Tahlil, Takbir, Tasbih and Tahmid. That will take the place of food for them.' Abu 'Abdullah (Ibn Majah) said: I heard Abul-Hasan Tanafisi say: 'I heard 'Abdur-Rahman Al-Muharibi say: This Hadith should be sent to every teacher so that they can teach it to the children in the schools.
حضرت ابو امامہ باہلی ؓ سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا ۔ آپ نے خطبے میں زیادہ تردجال کے بارے میں گفتگو فرمائی ، اور ہمیں اس سے ڈرایا ۔ آپ نے اس خطبے میں یہ بھی فرمایا :‘‘ اللہ تعالی نے جب سے آدم علیہ السلام کی اولاد کو پیدافرمایا ہے،زمین میں دجال سے بڑا فتنہ ظاہر نہیں ہوا۔ اللہ تعالی نے جس نبی کو بھی مبعوث فرمایا، اس نے اپنی امت کو دجال سے ضرور ڈرایا ۔ میں آخری نبی ہوں اور تم آخری امت ہو ۔ وہ یقیناً تمہارے اندر ہی ظاہر ہوگا ، اور دائیں بائیں فساد پھیلائے گا۔ اللہ کے بندو! ثابت قدم رہنا ۔ میں تمہیں اس کی ایسی علامتیں بتاؤں گا جومجھ سے پہلے کسی نبی نے نہیں بتائیں۔ وہ ابتدا میں کہے گا :میں نبی ہوں، حالانکہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔ پھر وہ دوسرا دعویٰ کرتے ہوئے کہے گا :میں تمہارا رب ہوں، حالانکہ تم مرنے سے پہلے اپنے رب کو نہیں دیکھ سکتے ۔ اور وہ کانا ہے اور تمہارا رب کانا نہیں ۔اس کی آنکھوں کے درمیان (پیشانی پر )کافر لکھا ہوا ہوگا جسے ہرپڑھا لکھا اور ان پڑھ مومن پڑھ لے گا۔ اس کے فتنے میں یہ چیز بھی ہے کہ اس کے ساتھ جنت اور جہنم ہوگی ۔ اس کی جہنم (حقیقت میں )جنت ہوگی اور اس کی جنت (اصل میں )جہنم ہوگی ۔ جسے اس کی جہنم کی آزمائش کاسامنا کرناپڑے ، وہ اللہ سے فریاد کرے اور سورہ کہف کی ابتدائی آیات پڑھے ، وہ اس کے لئے ٹھنڈی اور سلامتی والی بن جائے گی ، جیسے ابراہیم علیہ السلام پر آگ (ٹھنڈی اور سلامتی والی ) ہوگئی تھی ۔ اس کاایک فتنہ یہ بھی ہے کہ وہ ایک اعرابی سے کہے گا :اگر میں تیرے والدین کو زندہ کردوں توکیاتو تسلیم کرلے گا کہ میں تیرا رب ہوں ؟ وہ کہے گا :ہاں ۔(فوراً) دو شیطان اس کے ماں باپ کی صورت میں ظاہر ہوں گے اور اسے کہیں گے :بیٹا ! اس کی پیروی کرو،یہ تیرا رب ہے ۔ اس کاایک اور فتنہ یہ ہے کہ اسے ایک انسان پر قابو دیاجائے گا ، وہ اسے قتل کرے گا،یعنی آرے سے چیر دے گا حتی کہ وہ انسان دو ٹکڑے ہوکر گر پڑے گا،پھروہ (دوسرے لوگوں سے )کہے گا:میرے اس بندے کودیکھنا ، میں ابھی اسے زندہ کروں گا ، وہ پھر بھی یہی کہے گا کہ اس کا میرے سوا کوئی اور رب ہے ۔ اللہ تعالی اس شخص کوزندہ کردے گا۔ خبیث (دجال)اسے کہے گا:تیرا رب کون ہے؟ وہ (مومن)کہے گا: میرارب اللہ ہے اور تواللہ کادشمن ہے۔ تودجال ہے ۔ اللہ کی قسم !تیرے بارے میں جتنی سمجھ مجھے آج آئی ہے ، پہلے نہیں آئی تھی’’۔حضرت ابو سعید ؓ نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :‘‘ میری امت کایہ آدمی جنت میں سب سے اعلیٰ مقام پر فائز ہوگا’’۔ حضرت ابو سعید ؓ نے فرمایا :اللہ کی قسم ! ہمارا تو خیال تھا کہ یہ شخص حضرت عمر ؓ ہی ہوں گے حتی کے وہ فوت ہوگئے ۔ (تب ہمیں معلوم ہوا کہ دجال کے ہاتھ سے قتل ہوکرزندہ ہونے والا،پھر اس کی تردید کرنے والا شخص کوئی اور ہوگا۔)ابورافع ؓ اپنی سند سے بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :‘‘ اس کافتنہ یہ بھی ہے کہ وہ آسمان کو بارش برسانے کاحکم دے گاتوبارش برسے گی ۔ اور زمین کونباتات اگانے کاحکم دے گاتو وہ اگائے گی ۔ اس کافتنہ یہ بھی ہے کہ وہ ایک قبیلے کے پاس سے گذرے گا، وہ اس کے دعویٰ کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ تب ان کاکوئی مویشی نہیں بچے گا، سب ہلاک ہوجائیں گے۔ ایک اور قبیلے کے پاس سے گزرے گا، وہ اس کے دعویٰ کوتسلیم کرلیں گے۔ وہ آسمان سے بارش برسانے کاحکم دے گا توآسمان سے بارش برس جائے گی ۔ اور زمین کو نباتات اگانے کاحکم دے گا تووہ اگائے گی ۔ اسی دن ان کے مویشی شام کو(چرکر)واپس آئیں گے تو بہت موٹے تازے ہوں گے ۔ ان کی کھوکھیں خوب پھولی ہوئی اور ان کے تھن دودھ سے خوب بھرے ہوئے ہوں گے ۔وہ ساری زمین پر گھومے گااور اپناتسلط جمائے گا، سوائے مکہ اور مدینہ کے ۔ وہ جس درے سے بھی وہاٍں آئے گا ، آگے سے اسے فرشتے ننگی تلواریں لیے ملیں گے حتی کہ وہ شور(کلر)زمین کے آخر میں سرخ ٹیلے کے پاس پڑاؤ ڈالے گا ۔ تب مدینہ میں تین بار زلزلہ آئے گا توہرمنافق مرد اور منافق عورت شہر سے نکل کر اس کے پاس جائیں گے ۔ (اس طرح ) مدینے سے (کفر و نفاق کی )گندگی اس طرح نکل جائے گی جس طرح بھٹی لوہے کی میل کچیل کونکال دیتی ہے ۔ وہ دن یوم نجات کہلائے گا ’’۔حضرت ام شریک بنت ابو عکر ؓ نے کہا: اللہ کے رسول ! اس وقت اہل عرب کہاں ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا :‘‘اس دن وہ کم ہوں گے ۔ اور تقریباً سبھی (عربی) بیت المقدس میں ہوں گے ۔ ان کاامام ایک نیک آدمی ہوگا۔ ان کاامام انھیں صبح کی نماز پڑھانے کے لئےآگے بڑھے گا کہ اچانک اسی صبح حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام (زمین پر)اتر آئیں گے ۔ ان کاامام الٹے پاؤں پیچھے ہٹے گاتاکہ عیسیٰ علیہ السلام لوگوں کو نماز پڑھائیں لیکن حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس کے کندھوں کے درمیان (کمر پر)ہاتھ رکھ کر اسے فرمائیں گے :آپ ہی آگے بڑھ کر نماز پڑھائیں کیونکہ اقامت آپ کے لئے کہی گئی ہے،چنانچہ ان کاامام انھیں نماز پڑھائے گا ۔ جب وہ فارغ ہوگاتو عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے :دروازہ کھولو۔دروازہ کھولا جائے گا توآگے دجال موجود ہوگا ۔ اس کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہوں گے ۔ ہر ایک کے پاس مزین تلوار اور سبز چادر ہوگی ۔ جب دجال آپ کو دیکھے گا تواس طرح پگھلنے لگے گاجیسے نمک پانی میں پگھل جاتاہے، چنانچہ وہ فرار ہوجائے گا ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے :میں تجھے ایک ضرب لگاؤں گا، تومجھ سے بھاگ کر اس سے بچ نہیں سکتا۔ آپ اسے لُد شہر کے مشرقی دروازے پر جاپکڑیں گے اور قتل کردیں گے ۔ تب اللہ تعالی یہودیوں کو شکست دے دے گا ۔ اللہ کی پیداکی ہوئی جس چیز کے پیچھے بھی کوئی یہودی چھپے گا اس چیز کو اللہ بولنے کی طاقت دے دے گا، خواہ وہ کوئی پتھر ہویادرخت ، باغ کی دیوار ہویاجانور ……مگر غرقد ، جوان (یہودیوں )کا درخت ہے، وہ نہیں بولے گا ۔ باقی ہر چیز کہے گی :اے اللہ کے مسلمان بندے !یہ (میرے پیچھے)یہودی ہے آکر اسے قتل کردے ’’۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :‘‘اس کی مدت چالیس سال ہے ۔ ایک سال چھ ماہ کے برابر ہوگا ، ایک سال ایک مہینے جتنا ، ایکسال ایک ہفتے جتنااور اس کے آخری دن چنگاری کی طرح ہوں گے ۔ آدمی صبح کو شہر کے دروازے پرہوگا اور دوسرے دروازے تک پہنچنے سے پہلے شام ہوجائے گی ’’۔ عرض کیاگیا اللہ کے رسول !ہم ان چھوٹے چھوٹے دنوںمیں نمازیں کس طرح پڑھیں گے ؟آپ نے فرمایا :جس طرح تم طویل دنوں میں اندازے سےنماز پڑھتے تھے،اسی طرح ان (مختصر)دنوں میں بھی (وقت کا )اندازہ کرکے نمازیں اداکرنا ’’۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :‘‘ عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام میری امت میں انصاف کرنے والے جج اور عادل امام ہوں گے ۔ وہ صلیب کوتوڑ دیں گے ، خنزیر کوذبح کردیں گے، جزیہ ختم کردیں گے ، صدقہ لینا بند کردیں گے ، اس لئے کسی بکری یااونٹ کی زکاۃ نہیں لی جائے گی ۔ آپس کی ناراضی اور دشمنی ختم ہوجائے گی ۔ زہریلے جانوروں کازہر نہیں رہے گاحتی کہ بچہ سانپ کے منہ میں ہاتھ ڈالے گا توسانپ اسے نقصان نہیں پہنچائے گا ۔ اور بچی شیر کوبھگا دے گی ، وہ اسے نقصان نہیں پہنچائے گا ۔ بھیڑ بکرییوں میں ایسے ہوگا جیسے ریوڑ کاکتاہوتا ہے ۔ زمین امن سے اس طرح بھر جائے گی جیسے برتن پانی سے بھرجاتاہے۔ سب لوگ متحد ہوں گے ۔ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کی جائے گی ۔ جنگ نابود ہوجائے گی ۔ قریش سے حکومت چھن جائے گی ۔ زمین چاندی کے تھال کی طرح ہوجائے گی ۔ اس کی پیداوار اسی طرح ہوگی جیسے آدم علیہ السلام کے زمانے میں ہوا کرتی تھی حتی کہ کئی افراد مل کر انگوروں کاایک خوشہ کھائیں گے توسیر ہوجائیں گے ۔ اور کئی افراد مل کر ایک انار کھائیں گے توسیر ہوجائیں گے۔ ایک بیل اتنے تنے مال کے بدلے ملے گا، اور ایک گھوڑا چند درہم کامل جائے گا’’۔ صحابہ ؓم نے کہا: اللہ کے رسول !گھوڑا سستا کیوں ہوجائے گا؟ آپ نے فرمایا :‘‘ اس پر جنگ کے لئے سواری نہیں کی جائے گی ’’۔ انھوں نے کہا:بیل کیوں مہنگا ہوگا؟ فرمایا ‘‘ساری زمین پر کاشت کاری ہوگی ۔ اور دجال کے ظاہر ہونے سے پہلے تین سخت سال آئیں گے ۔ ان میں لوگوں کو سخت بھوک کاسامنا ہوگا۔ پہلے سال اللہ کے حکم سے آسمان تہائی بارش روک لے گا اور زمین تہائی پیداوار روک لے گی ۔ دوسرے سال اللہ کے حکم سے آسمان دو تہائی بارش روک لے گااور زمین دوتہائی پیداوار روک لے گی ۔ تیسرے سال اللہ کے حکم سے آسمان ساری بارش روک لے گا ، ایک قطرہ بھی نہیں برسے گا ۔ اور زمین ساری پیداوار روک لے گی۔ کوئی سبزہ نہیں اگے گا، چنانچہ سارے مویشی ہلاک ہوجائیں گے مگر جو اللہ چاہے’’۔ عرض کیاگیا :اس زمانے میں لوگ کس طرح زندہ رہیں گے ؟آپ نے فرمایا : ‘‘ تہلیل و تکبیر اور تسبیح و تحمید کے ذریعے سے ۔ یہ ان کے لئے کھانے کے قائم مقام ہوجائے گی ’’۔عبدالرحمن محاربی ؓ بیان کرتے ہیں :یہ حدیث بچوں کے استاد کو دینی چاہیئے کہ پرائمری سکول میں بچوں کو یاد کرائے ۔
یہ اس حدیث کے مخالف نہیں ہے کہ دجال چالیس دن رہے گا کیونکہ وہ لمبے چالیس دنوں کا ذکر ہے اور یہ چالیس برس اس کے سوا ہیں جن میں دن معمولی مقدار سے چھوٹے ہوں گے اور بعضوں نے کہا کہ دجال کے زمانہ میں کبھی دن چھوٹا ہوگا کبھی بڑا۔ ۲؎: کیونکہ اس میں دجال کا پورا حال مذکور ہے، اور بچوں کو اس کا یاد رکھنا ضروری ہے تاکہ دجال کی اچھی طرح پہچان رکھیں اور اس کے فتنے میں گرفتار نہ ہوں، اللہ تعالی ہر مسلمان کو دجال کے فتنے سے بچائے، رسول اکرم ﷺ ہر نماز میں دجال کے فتنے سے پناہ مانگتے تھے۔