You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَإِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ أَلَا أُحَدِّثُكَ بِحَدِيثَيْنِ عَجِيبَيْنِ أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَسْرَفَ رَجُلٌ عَلَى نَفْسِهِ فَلَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ أَوْصَى بَنِيهِ فَقَالَ إِذَا أَنَا مِتُّ فَأَحْرِقُونِي ثُمَّ اسْحَقُونِي ثُمَّ ذَرُّونِي فِي الرِّيحِ فِي الْبَحْرِ فَوَاللَّهِ لَئِنْ قَدَرَ عَلَيَّ رَبِّي لَيُعَذِّبُنِي عَذَابًا مَا عَذَّبَهُ أَحَدًا قَالَ فَفَعَلُوا بِهِ ذَلِكَ فَقَالَ لِلْأَرْضِ أَدِّي مَا أَخَذْتِ فَإِذَا هُوَ قَائِمٌ فَقَالَ لَهُ مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ قَالَ خَشْيَتُكَ أَوْ مَخَافَتُكَ يَا رَبِّ فَغَفَرَ لَهُ لِذَلِكَ
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “A man went to extremes in committing sins. When death came to him, he left instructions to his sons, saying: ‘When I die, burn me, then grind me into powder, then scatter me in the wind and in the sea, for by Allah, if my Lord has power over me, He will subject me to a punishment that He has never subjected anyone to.’ So they did that to him, then (Allah) said to the earth: ‘Return what you have taken,’ and there he was, standing. He said to him: ‘What made you do what you have done?’ He said: ‘Fear of You, O Lord.’ So He forgave him because of that (fear).”
امام زہری ؓ نے (اپنے شاگرد معمر سے ) فر مایا کی میں تجھے دو عجیب حدیثیں نہ سنائوں ( پہلی حدیث یہ ہے جو) حمید بن عبدالرحمن نے حضرت ابو ہر یرہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فر مایا ایک آ دمی نے اپنی جا ن پر زیادتی کی ( اور زندگی میں بہت گناہ کیے ) جب اس کی مو ت کا وقت آ یا اس نے اپنے بیٹوں کو وصیت کرتے ہو ئے کہا جب میں مر جا ئو ں تو مجھے جلا دینا پھر مجھے (میری لاش کو ) پیس کر مجھے (میری راکھ کو ) ہو ا میں اڑا دینا اور سمندر میں بہا دیناا ۔ قسم ہے اللہ کی اگر اللہ نے مجھے پکڑ لیا تو مجھے ایسا عذا ب دے گا ۔جو کسی کو نہیں دیا ہو گا ۔ ان بیٹو ں نے ایسے ہیکیا اللہ نے زمین سے کہا جو تو نے لے لیا ۔ہے حا ضر کر و ے (ایسے ہی سمندر سے بھی اس راکھ کے ذرات جمع کر کے اسے زندہ کر دیا ) اچانک وہ (زندہ سلامت ) کھڑا تھا اللہ نے اس سے فر مایا تو نے جو کا م کیا ہے اس پر تجھے کس چیز نے آمادہ کیا اس نے کہا میرے رب تیرے خوف نے ۔اللہ تعالی نے اسی وجہ سے اسے معا ف کر دیا ۔