You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَتَى الْمَقْبَرَةَ فَسَلَّمَ عَلَى الْمَقْبَرَةِ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى بِكُمْ لَاحِقُونَ ثُمَّ قَالَ لَوَدِدْنَا أَنَّا قَدْ رَأَيْنَا إِخْوَانَنَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَلَسْنَا إِخْوَانَكَ قَالَ أَنْتُمْ أَصْحَابِي وَإِخْوَانِي الَّذِينَ يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِي وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ يَأْتِ مِنْ أُمَّتِكَ قَالَ أَرَأَيْتُمْ لَوْ أَنَّ رَجُلًا لَهُ خَيْلٌ غُرٌّ مُحَجَّلَةٌ بَيْنَ ظَهْرَانَيْ خَيْلٍ دُهْمٍ بُهْمٍ أَلَمْ يَكُنْ يَعْرِفُهَا قَالُوا بَلَى قَالَ فَإِنَّهُمْ يَأْتُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ أَثَرِ الْوُضُوءِ قَالَ أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ ثُمَّ قَالَ لَيُذَادَنَّ رِجَالٌ عَنْ حَوْضِي كَمَا يُذَادُ الْبَعِيرُ الضَّالُّ فَأُنَادِيهِمْ أَلَا هَلُمُّوا فَيُقَالُ إِنَّهُمْ قَدْ بَدَّلُوا بَعْدَكَ وَلَمْ يَزَالُوا يَرْجِعُونَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ فَأَقُولُ أَلَا سُحْقًا سُحْقًا
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (ﷺ) came to a graveyard and greeted (its occupants) with Salam, then he said: “Peace be upon you, abode of believing people. We will join you soon, if Allah wills.” Then he said: “Would that we could see our brothers.” They said: “O Messenger of Allah, are we not your brothers?” He said: “You are my Companions. My brothers are those who will come after me. I will reach the Cistern ahead of you.” They said: “O Messenger of Allah, how will you recognize those of your nation who have not yet come?” He said: “If a man has a horse with a blaze on its forehead and white feet, don’t you think that he will recognize it among horses that are deep black in color?” They said: “Of course.” He said: “On the Day of Resurrection they will come with radiant faces, hands, and feet, because of the traces of ablution.” He said: “I will reach the Cistern ahead of you.” Then he said: “Men will be driven away from my Cistern just as stray camels are driven away. And I will call to them: ‘Come here!’ But it will be said: ‘They changed after you were gone, and they kept turning on their heels.’ So I will say: “Be off with you!”
حضرت ابو ہریرۃ ؓ سے روایت ہے۔نبی کریم ﷺ قبرستان میں تشریف لے گئے۔ اور قبرستان (میں مدفون افراد) کو سلام کرتے ہوئے فرمایا (السلام و عليكم دار قوم مومنين وانا ان شاء الله تعاليٰ بكم لاحقون) اے مومن لوگوں کی بستی کے رہنے والوں ! تم پر سلامتی ہو۔ہم بھی ان شاء اللہ تم سے ملنے والے ہیں۔ پھر آپﷺ نے فرمایا: ہماری خواہش تھی کہ ہم اپنے بھایئوں کو دیکھ سکتے۔ صحابہ کرام رضوا ن اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا:اللہ کے رسولﷺ! کیا ہم آپﷺ کے بھائی نہیں ؟آپ نے فرمایا ؛ تم تو میرے ساتھی اور صحابی ہو۔میرے بھائی تو وہ ہیں جو میرے بعد آیئں گے۔اور میں حوض پر تمھارا پیش رو ہوں گا۔ صحابہ نے کہا :اللہ کے رسول! آپﷺ کی اُمت کے جولوگ ابھی (دنیا میں ) نہیں آئے آپ (قیامت کے دن) انھیں کس طرح پہچانیں گے؟آپﷺنے فرمایا یہ بتائو اگر کسی کے پنچ کلیان گھوڑے(دوسروں کے) مکمل طور پرکالے گھوڑوں میں مل جایئں تو کیا وہ انھیں پہچان لے گا؟ انھوں نے کہا :کیوں نہیں (پہچان لے گا)آپ نے فرمایا : یہ لوگ( رسول اللہ ﷺ کے امتی)قیامت کے دن آیئں گے تو وضو کے اثر سے ان کے چہرے اور ہاتھ پائوں سفید ہوں گے۔ اورفرمایا: میں حوض پر تمھارا پیش رو ہوں گا۔ پھر فرمایا کچھ افراد کو میرے حوض سے دور ہٹایا جائے گا۔جس طرح گم شدہ (پرائے) اونٹ کو دور ہٹایاجاتا ہے۔چنانچہ میں انھیں آواز دوں گا(ادھر آجائو) تو کہا جائے گا:انھوں نے آپ کے بعد (اپنی حالت) تبدیل کرلی تھی۔اور اپنی ایڑیوں پر پھر گئے تھے تب میں کہوں گا دور رہو!دور رہو !۔
«تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۱۴۰۳۴)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۲/۳۰۰،۳۷۵)