You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَعْدَدْتُ لِعِبَادِيَ الصَّالِحِينَ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَمِنْ بَلْهَ مَا قَدْ أَطْلَعَكُمْ اللَّهُ عَلَيْهِ اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (السجدہ:17) قَالَ وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَقْرَؤُهَا مِنْ قُرَّاتِ أَعْيُنٍ
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “Allah says: ‘I have prepared for My righteous slaves that which no eye has seen, no ear has heard, and it has never crossed the mind of man.’”
حضرت ابو ہریرۃ ؓ سے روایت ہے۔رسول للہ ﷺ نے فرمایا؛ اللہ عزوجل فرماتا ہے۔: میں نے اپنے نیک بندوں کےلئے وہ کچھ تیار کررکھا ہے۔جسے کسی آنکھ نے دیکھا ہے نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی انسان کے دل میں اس کا خیال تک آیا ہے۔حضرت ابو ہریرۃ بیان کرتے ہیں: جن نعمتوں اور لذتوں کی اطلاع اللہ تعالیٰ نے تمھیں دے دی ہے۔وہ چھوڑو (اس حدیث میں وہ مراد نہیں بلکہ ان سے عظیم تر انعامات مراد ہیں)چاہو تو یہ آیت پڑھ لو۔( فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أُخْفِيَ لَهُم مِّن قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ) کوئی نفس نہیں جانتا کہ ان کے اعمال کے بدلے میں ان کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک کی کون کون سی چیزیں پوشیدہ رکھی گئی ہیں۔ حضرت ابو صالح ؒ نے فرمایا : حضرت ابو ہریرۃ اس آیت میں (مِّن قُرَّةِ أَعْيُنٍ) آنکھوں کی ٹھنڈکیں (ٹھنڈک کے اسباب ) پڑھا کرتے تھے۔
«صحیح البخاری/بدء الخلق ۸ (۳۲۴۴)، صحیح مسلم/الجنة (۲۸۲۴)،(تحفة الأشراف:۱۲۵۰۹)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/تفسیر القرآن ۳۳ (۳۱۹۷)