You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ بَلَغَ عَائِشَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَأْمُرُ نِسَاءَهُ إِذَا اغْتَسَلْنَ أَنْ يَنْقُضْنَ رُءُوسَهُنَّ فَقَالَتْ يَا عَجَبًا لِابْنِ عَمْرٍو هَذَا أَفَلَا يَأْمُرُهُنَّ أَنْ يَحْلِقْنَ رُءُوسَهُنَّ لَقَدْ كُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَغْتَسِلُ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ فَلَا أَزِيدُ عَلَى أَنْ أُفْرِغَ عَلَى رَأْسِي ثَلَاثَ إِفْرَاغَاتٍ
It was narrated that 'Ubaid bin 'Umair said: Aishah heard that 'Abdullah bin 'Amr was telling his wives to undo their braids (when they bathed). She said: 'How odd that Ibn 'Amr would do that! Why does he not tell them to shave their heads? The Messenger of Allah and I used to bathe from a single vessel, and I never did more than pour three handfuls of water over my head.'
جناب عبید بن عمیر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدہ عائشہ ؓا کو معلوم ہوا کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ اپنی خواتین کو حکم دیتے ہیں کہ جب وہ غسل کریں تو سر( کی مینڈھیاں وغیرہ) کھول لیا کریں۔ ام المومنین نے فرمایا: عبداللہ بن عمرو پر تعجب ہے!( کہ وہ عورتوں کو غسل کے لئے بال کھولنے کا حکم دیتے ہیں) وہ انہیں یہ حکم کیوں نہیں دیتے کہ اپنے سرمنڈوایا کریں۔ میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن میں غسل کرتے تھے، میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن میں غسل کرتے تھے، میں تو اس سے زیادہ نہیں کرتی تھی کہ سر پر تین بار پانی ڈال لیتی تھی۔( نبی ﷺ مجھے بال کھولنے کا حکم نہیں دیتے تھے۔)
صحیح مسلم/الحیض ۱۲ (۳۳۱)، سنن النسائی/الغسل ۱۲ (۴۱۶)، (تحفة الأشراف: ۱۶۳۲۴)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۶/۴)، سنن الدارمی/الطہارة ۶۸ (۷۷۶)