You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لِحَافِهِ فَوَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ مِنْ الْحَيْضَةِ فَانْسَلَلْتُ مِنْ اللِّحَافِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَفِسْتِ قُلْتُ وَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ مِنْ الْحَيْضَةِ قَالَ ذَلِكِ مَا كَتَبَ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ قَالَتْ فَانْسَلَلْتُ فَأَصْلَحْتُ مِنْ شَأْنِي ثُمَّ رَجَعْتُ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعَالَيْ فَادْخُلِي مَعِي فِي اللِّحَافِ قَالَتْ فَدَخَلْتُ مَعَهُ
It was narrated that Umm Salamah said: I was with the Messenger of Allah under his blanket, then I felt that I was menstruating as women do, so I slipped out from under the cover. The Messenger of Allah said: 'Are you menstruating?' I said: 'I feel that I am menstruating as women do.' He said: 'That is what Allah has decreed for the daughters of Adam.' So I slipped out and sorted myself out, then I came back, and the Messenger of Allah said to me: 'Come under the cover with me,' so I went in with him.'
ام المومنین سیدہ ام سلمہ ؓا سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپ کے لحاف میں( لیٹی ہوئی) تھی، مجھے حیض شروع ہونے کا احساس ہوا۔ جس طرح عورتوں کا ہوتا ہے۔ میں آہستگی کے ساتھ لحاف سے نکل گئی، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا تمہیں خون آگیا ہے؟ ‘‘ میں نے کہا: مجھے حیض کی وہ کیفیت محسوس ہوئی ہے جو عورتوں کو ہوتی ہے۔ آپ نے فرمایا:’’یہ چیز تو اللہ نے آدم کی بیٹیوں پر لکھ دی ہے۔‘‘ ام المومنین نے فرمایا: میں خاموشی سے اٹھ گئی اور اپنی حالت کی درست کیا۔ پھر واپس تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ’’لحاف میں میرے پاس آجاؤ۔‘‘انہوں نے کہا چنانچہ میں نے بھی آپ کے ساتھ لحاف لے لیا۔
مساس، معانقہ، بوسہ وغیرہ سب درست ہے، ابوداؤد نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ مجھے اپنی عورت سے جب وہ حائضہ ہو کیا کرنا درست ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: تہبند کے اوپر فائدہ اٹھانا، اور اس سے بھی بچنا افضل ہے ۔