You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ فَارَقَ الدُّنْيَا عَلَى الْإِخْلَاصِ لِلَّهِ وَحْدَهُ، وَعِبَادَتِهِ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، مَاتَ وَاللَّهُ عَنْهُ رَاضٍ» قَالَ أَنَسٌ: وَهُوَ دِينُ اللَّهِ الَّذِي جَاءَتْ بِهِ الرُّسُلُ، وَبَلَّغُوهُ عَنْ رَبِّهِمْ قَبْلَ هَرْجِ الْأَحَادِيثِ، وَاخْتِلَافِ الْأَهْوَاءِ، وَتَصْدِيقُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللَّهِ، فِي آخِرِ مَا نَزَلَ، يَقُولُ اللَّهُ: {فَإِنْ تَابُوا} [التوبة: 5] قَالَ: خَلْعُ الْأَوْثَانِ وَعِبَادَتِهَا {وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ} [البقرة: 277] وَقَالَ فِي آيَةٍ أُخْرَى: {فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ} [التوبة: 11] . حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى الْعَبْسِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، مِثْلَهُ.
It was narrated that Anas bin Malik said: The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Whoever departs this world with sincerity towards Allah, worshipping Him alone with no partner, establishing regular prayer and paying Zakat, he dies while Allah is pleased with him.' Anas said: This is the religion of Allah which was brought by the Messengers, and which they conveyed from their Lord before there arose the confusion of people's chattering and conflicting desires. This is confirmed in the Book of Allah, in one of the Last Verses to be revealed, where Allah says: But if they repent. Renounce their idols and worshipping them; And establish Salat and give Zakat. And Allah says in another Verse. But if they repent, perform Salat and give Zakat, then they are your brethren in religion. (Da'if) Another chain with similar wording.
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:‘‘ جو شخص ایک اللہ کے لیے خلوق رکھتے ہوئے اور کسی کو اس کا شریک نہ مان کر صرف اس کی عبادت کرتے ہوئے، نماز پڑھتے اور ذکاة دیتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوا، اس کی موت اس حال میں آتی ہے کہ اللہ اس سے راضی ہوتا ہے۔’’ حضرت انس ؓ نے فرمایا: اللہ کا دین یہی ہے جسے رسول لے کر آئے اور جسے انہوں نے اپنے رب کی طرف سے (بندوں کو) پہنچایا ، بعد می( سچی جھوٹی) باتیں خلط ملط ہوگئیں اور طرح طرح کی من مرضی کی باتیں سامنے آگئیں۔اس کی تصدیق اللہ کی کتاب کی ان آیات سے ہوتی ہے جو آخر میں نازل ہوئیں۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:((فَإِنْ تَابُوا)’’پس وہ اگر توبہ کریں۔‘‘حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:یعنی اوثان سے دست کش ہو جائیں اور ان کی عبادت ترک کر دیں۔(وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ)’’اور نماز قائم کریں اور زکاۃ ادا کریں۔‘‘ دوسری آیت میں فرمایا:(فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ)اگر وہ توبہ کر لیں‘نماز قائم کریں اور زکاۃ ادا کریں تو وہ بھی تمہارے دینی بھائی ہیں۔‘‘ابو حاتم نے عبید اللہ بن موسیٰ سے ‘انہوں نے ابو جعفرالرازی سے ‘انہوں نے ربیع بن انس سے اسی مفہوم کی ایک مرسل روایت بیان کی۔