You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَنَائِمَ بَيْنَ قُرَيْشٍ فَغَضِبَتْ الْأَنْصَارُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالدُّنْيَا وَتَذْهَبُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا بَلَى قَالَ لَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا أَوْ شِعْبًا لَسَلَكْتُ وَادِيَ الْأَنْصَارِ أَوْ شِعْبَهُمْ
Narrated Anas: When it was the day of the Conquest (of Mecca) Allah's Apostle distributed the war booty amongst the people of Quraish which caused the Ansar to become angry. So the Prophet said, Won't you be pleased that the people take the worldly things and you take Allah's Apostle with you? They said, Yes. The Prophet said, If the people took their way through a valley or mountain pass, I would take my way through the Ansar's valley or mountain pass.
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے ابو التیاح نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ فتح مکہ کے زمانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش میں ( حنین کی ) غنیمت کی تقسیم کردی ۔ انصار رضی اللہ عنہم اس سے رنجیدہ ہوئے ۔ آپ نے فرمایا کیا تم اس پر راضی انہیں ہو کہ دوسرے لوگ دنیا اپنے ساتھ لے جائیں اور تم اپنے ساتھ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے جاؤ ۔ انصار نے عرض کیا کہ ہم اس پر خوش ہیں ۔ حضورانے فرمایا کہ لوگ دوسرے کسی وادی یا گھاٹی میں چلیں تو میں انصار کی وادی یا گھاٹی میں چلوں گا ۔
حضرت سلیمان بن حرب بصری مکہ کے قاضی ہیں ۔ تقریباً دس ہزار احا دیث ان سے مروی ہیں ۔ بغداد میں ان کی مجلس درس میں شرکاءدرس کی تعداد چالیس ہزار ہوتی تھی۔ سنہ140ھ میں پیدا ہوئے اور سنہ158ھ تک طلب حدیث میں سر گرداں رہے۔ انیس سال حماد بن زید نامی استاد کی خد مت میں گذارے۔ سنہ224ھ میں ان کا انتقال ہوا۔ حضرت امام بخاری رحمہ اللہ کے بزرگ ترین استاذ ہیں ، رحمہم اللہ اجمعین ۔