You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَزْهَرُ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ أَنْبَأَنَا هِشَامُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ حُنَيْنٍ الْتَقَى هَوَازِنُ وَمَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشَرَةُ آلَافٍ وَالطُّلَقَاءُ فَأَدْبَرُوا قَالَ يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ قَالُوا لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ لَبَّيْكَ نَحْنُ بَيْنَ يَدَيْكَ فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ فَانْهَزَمَ الْمُشْرِكُونَ فَأَعْطَى الطُّلَقَاءَ وَالْمُهَاجِرِينَ وَلَمْ يُعْطِ الْأَنْصَارَ شَيْئًا فَقَالُوا فَدَعَاهُمْ فَأَدْخَلَهُمْ فِي قُبَّةٍ فَقَالَ أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالشَّاةِ وَالْبَعِيرِ وَتَذْهَبُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكَتْ الْأَنْصَارُ شِعْبًا لَاخْتَرْتُ شِعْبَ الْأَنْصَارِ
Narrated Anas: When it was the day of (the battle of) Hunain, the Prophet confronted the tribe of Hawazin while there were ten-thousand (men) besides the Tulaqa' (i.e. those who had embraced Islam on the day of the Conquest of Mecca) with the Prophet. When they (i.e. Muslims) fled, the Prophet said, O the group of Ansari They replied, Labbaik, O Allah's Apostle and Sadaik! We are under your command. Then the Prophet got down (from his mule) and said, I am Allah's Slave and His Apostle. Then the pagans were defeated. The Prophet distributed the war booty amongst the Tulaqa and Muhajirin (i.e. Emigrants) and did not give anything to the Ansar. So the Ansar spoke (i.e. were dissatisfied) and he called them and made them enter a leather tent and said, Won't you be pleased that the people take the sheep and camels, and you take Allah's Apostle along with you? The Prophet added, If the people took their way through a valley and the Ansar took their way through a mountain pass, then I would choose a mountain pass of the Ansar.
ہم سے علی بن عبد اللہ مدینی نے بیان کیا ، کہا ہم سے ازہر بن سعد سمان نے بیان کیااور ان سے عبد اللہ بن عون نے ، انہیں ہشام بن زید بن انس نے خبر دی اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ غزوئہ حنین میں جب قبیلہ ہوازن سے جنگ شر وع ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دس ہزار فوج تھی ۔ قریش کے وہ لوگ بھی ساتھ تھے جنہیں فتح مکہ کے بعد آنحضور انے چھوڑ دیا تھا پھر سب نے پیٹھ پھیر لی ۔ حضور انے پکارا ، اے انصاریو ! انہوں نے جواب دیا کہ ہم حاضر ہیں ، یارسول اللہ ! آپ کے ہر حکم کی تعمیل کے لیے ہم حاضر ہیں ۔ ہم آپ کے سامنے ہیں ۔ پھر حضور ااپنی سواری سے اتر گئے اور آپ نے فرمایا کہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں پھر مشرکین کی ہار ہوگئی ۔ جن لوگوں کو حضور انے فتح مکہ کے بعد چھوڑ دیا تھا اور مہاجرین کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا لیکن انصار کو کچھ نہیں دیا ۔ اس پر انصار رضی اللہ عنہم نے اپنے غم کا اظہار کیاتو آپ نے انہیں بلایا اورایک خیمہ میں جمع کیا پھر فرمایا کہ تم اس پر راضی نہیں ہوکہ دوسرے لوگ بکری اور اونٹ اپنے ساتھ لے جائیں اورتم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ساتھ لے جاؤ ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااگر لوگ کسی وادی یا گھاٹی میں چلیں اور انصار دوسری گھاٹی میں چلیں تو میں انصار کی گھاٹی میں چلنا پسند کروں گا ۔
روایت میں طلقاءسے مراد وہ لوگ ہیں جن کو آپ نے فتح مکہ کے دن چھوڑدیا ( احساناً ) ان کے پہلے جرائم پر ان سے کوئی گرفت نہیں کی جیسے ابو سفیان ، ان کے بیٹے معاویہ، حکیم بن حزام رضی اللہ عنہم وغیرہ۔ ان لوگوں کو عام معافی دے دی گئی اور ان کو بہت نوازا بھی گیا۔ بعد میں یہ حضرات اسلام کے سچے جانثار مددگار ثابت ہوئے اور کانہ ولی حمیم کا نمونہ بن گئے۔ انصار کے لیے آپ نے جو شرف عطا فرمایا دنیا کا مال ودولت اس کے مقابلہ پر ایک بال برابر بھی وزن نہیں رکھتا تھا۔ چنانچہ انصار نے بھی اس کو سمجھا اور اس شرف کی قدر کی اور اول سے آخر تک آپ کے ساتھ پوری وفاداری کابرتاؤ کیا، رضی اللہ عنہم ورضوا عنہ اسی کا نتیجہ تھا کہ وفات نبوی کے بعد جملہ انصار نے بخوشی ورغبت خلفائے قریش کی اطاعت کو قبول کیا اور اپنے لیے کوئی منصب نہیں چاہا۔ صدقوا ماعاہدواا للہ علیہ، جنگ حنین میں حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی لگام تھامے ہوئے تھے ۔