You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حدثنا محمد، أخبرنا عبدة، عن هشام، عن أبيه، عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ قالت هلكت قلادة لأسماء فبعث النبي صلى الله عليه وسلم في طلبها، رجالا فحضرت الصلاة وليسوا على وضوء. ولم يجدوا ماء، فصلوا وهم على غير وضوء، فأنزل الله. يعني آية التيمم.
Narrated `Aisha: The necklace of Asma' was lost, so the Prophet sent some men to look for it. The time for the prayer became due and they had not performed ablution and could not find water, so they offered the prayer without ablution. Then Allah revealed (the Verse of Tayammum).
ہم سے محمد بن سلام بیکندی نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبدہ بن سلیمان نے خبر دی ، انہیں ہشام بن عروہ نے ، انہیں ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ( مجھ سے ) حضرت اسماءرضی اللہ عنہا کا ایک ہار گم ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند صحابہ رضی اللہ عنہم کو اسے تلاش کرنے کے لیے بھیجا ۔ ادھر نماز کا وقت ہوگیا ، نہ لوگ وضو سے تھے اور نہ پانی موجود تھا ۔ اس لیے وضو کے بغیر نماز پڑھی گئی ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے تیمم کی آیت نازل کی ۔
تیمم کا معنی قصد کرنا ، اصطلا ح میں پانی نہ ہونے پر پاکی حاصل کرنے کے لیے پاک مٹی کا قصد کرنا جس کی تفصیلات مذکور ہوچکی ہے۔