You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حدثنا صدقة بن الفضل، أخبرنا حجاج بن محمد، عن ابن جريج، عن يعلى بن مسلم، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ {أطيعوا الله وأطيعوا الرسول وأولي الأمر منكم}. قال نزلت في عبد الله بن حذافة بن قيس بن عدي، إذ بعثه النبي صلى الله عليه وسلم في سرية.
Narrated Ibn `Abbas: The Verse: Obey Allah and Obey the Apostle and those of you (Muslims) who are in authority. (4.59) was revealed in connection with `Abdullah bin Hudhafa bin Qais bin `Adi' when the Prophet appointed him as the commander of a Sariyya (army detachment).
ہم سے صد قہ بن فضل نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو حجاج بن محمد نے خبر دی ، انہیں ابن جریج نے ، انہیں یعلیٰ بن مسلم نے ، انہیں سعید بن جبیر نے اور ان سے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ آیت ” اللہ کی اطاعت کرو اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اور اپنے میں سے حاکموں کی ۔ “ عبداللہ بن حذافہ بن قیس بن عدی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک مہم پر بطور افسر کے روانہ کیا تھا ۔
راستے میں ان کو کسی بات پر غصہ آیا، انہوں نے اپنے لوگوں سے کہا آگ سلگاؤ، جب آگ روشن ہوئی تو کہا اس میں گھس جاؤ۔ بعض نے کہا ان کی اطاعت کرنی چاہیئے ، بعضوں نے کہا کہ ان کا یہ حکم شریعت کے خلاف ہے۔ اس کا ما ننا ضروری نہیں۔ آخر یہ آیت فان تنازعتم فی شیء ( النسائ: 59 ) نازل ہوئی۔ حافظ نے کہا مطلب یہ ہے کہ جب کسی مسئلہ میں اختلاف ہو تو کتاب اللہ وحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کرو اور اس سے تقلید شخصی کی جڑ کٹ گئی۔