You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَاأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ سَمِعَ عَمْرٌو سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُتَلَاعِنَيْنِ: >حِسَابُكُمَا عَلَى اللَّهِ، أَحَدُكُمَا كَاذِبٌ، لَا سَبِيلَ لَكَ عَلَيْهَا<، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَالِي؟ قَالَ: >لَا مَالَ لَكَ، إِنْ كُنْتَ صَدَقْتَ عَلَيْهَا, فَهُوَ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِهَا، وَإِنْ كُنْتَ كَذَبْتَ عَلَيْهَا, فَذَلِكَ أَبْعَدُ لَكَ.
Ibn Umar said “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said to the spouses who invoked curses on each other. Your reckoning is in Allaah’s hands for one of you is liar there is no way for you to (remarry) her. He then asked Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم what about my property? He replied “There is no property for you. If you have spoken the truth, it is the price for your having had the right to intercourse with her and if you have lied against her it is still more remote for you.
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے لعان کرنے والوں کو کہا ” تمہارا حساب اﷲ کے پاس ہے ۔ تم دونوں میں سے ایک تو جھوٹا ہے ۔ اور ( شوہر سے کہا کہ ) تجھے اس پر کوئی حق حاصل نہیں رہا ۔ “ اس نے کہا : اے اﷲ کے رسول ! میرا مال ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” تیرے لیے کوئی مال نہیں ۔ اگر تو سچا ہے تو وہ اس کا بدل ہے جو تو نے اس کی عصمت کو حلال کیا ۔ اور اگر اس پر جھوٹ بولا ہے تو وہ تیرے لیے اور بھی بعید تر ہے ۔ “ ( ایک طرف تہمت لگائے اور اس پر مزید یہ کہ مال بھی مانگے ) ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الطلاق ۳۲ (۵۳۱۲)، صحیح مسلم/اللعان ۱ (۱۴۹۳)، سنن النسائی/الطلاق ۴۴ (۳۵۰۶)، (تحفة الأشراف: ۷۰۵۱)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الطلاق ۲۲ (۱۲۰۲)، سنن ابن ماجہ/الطلاق ۲۷ (۲۰۶۶)، مسند احمد (۲/۱۲)، (۴۵۸۷)، سنن الدارمی/النکاح ۳۹ (۲۲۷۷) (صحیح)