You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, فَقَالَ: >أَلَمْ أُحَدَّثْ أَنَّكَ تَقُولُ: لَأَقُومَنَّ اللَّيْلَ وَلَأَصُومَنَّ النَّهَارَ؟!<، قَالَ: أَحْسَبُهُ قَالَ: نَعَمْ، يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَدْ قُلْتُ ذَاكَ، قَال:َ >قُمْ، وَنَمْ، وَصُمْ، وَأَفْطِرْ، وَصُمْ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، وَذَاكَ مِثْلُ صِيَامِ الدَّهْرِ<، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ! قَالَ: >فَصُمْ يَوْمًا، وَأَفْطِرْ يَوْمَيْنِ<، قَالَ: فَقُلْتُ: إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ! قَالَ: >فَصُمْ يَوْمًا، وَأَفْطِرْ يَوْمًا، وَهُوَ أَعْدَلُ الصِّيَامِ، وَهُوَ صِيَامُ دَاوُدَ<، قُلْتُ: إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ.
Narrated Adb Allah bin Amr bin al-As: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم met me and said: Have I not been informed that you told: I shall stand at prayer all the night, and I shall fast during the day ? He said: I think so. Yes, Messenger of Allah, I have said this. He said: Get up and pray at night and sleep ; fast and break your fast ; fast three days every month: that is equivalent to keeping perpetual fast. I said: Messenger of Allah, I have more power than that. He said: Then fast one day and break your fast one day. That is the most moderate fast ; that is the fast of Dawud (David). He said: I have more power than that. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: There is no fast more excellent that it.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ مجھ سے ملے اور فرمایا ” مجھے بتایا گیا ہے کہ تم کہتے ہو میں رات پھر قیام اور دن کو روزہ ہی رکھا کروں گا ؟ “ میں نے کہا : ہاں اے اللہ کے رسول ! میں نے ایسا کہا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” ( رات کو ) قیام کرو اور آرام بھی کرو ، روزے رکھو اور افطار بھی کرو ( بلکہ ) ہر مہینے میں تین روزے رکھا کرو ، یہ صیام الدھر کی مانند ہو گے ۔ “ ( گویا زمانہ بھر روزے رکھے ) میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” ایک دن روزہ رکھا کر دو دن افطار کر لیا کرو ۔ “ میں نے کہا : میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ۔ فرمایا ” تو ایک دن روزہ رکھا کرو اور ایک دن افطار کر لیا کرو ، یہ روزے رکھنے کی معتدل صورت ہے اور یہ صیام داود ہے ۔ “ میں نے کہا : ، میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اس سے بڑھ کر کچھ افضل نہیں ۔ “