You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ح، وحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ وَكَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَذْحِجِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ الْمَعْنَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! ذَرَارِيُّ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَقَالَ: >هُمْ مِنْ آبَائِهِمْ<، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! فُسْتَان عَمَلٍ؟ قَالَ: >اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ<، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَذَرَارِيُّ الْمُشْرِكِينَ؟ قَالَ: >مِنْ آبَائِهِمْ<، قُلْتُ: فُسْتَان عَمَلٍ قَالَ: >اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ<.
Aishah said: I said: Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم what happens to the offspring of believers ? He replied: They are joined to their parents. I asked: Messenger of Allah! Although they have done nothing ? He replied: Allah knows best what they were doing. I asked: what happens to the offspring of polytheists, Messenger of Allah ? he replied! They are joined to their parents. I asked: Although they have done nothing? He replied: Allah knows best what they were doing.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! مومنوں کی اولادوں کا کیا انجام ہو گا ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” وہ اپنے آباء میں سے ہیں ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! عمل کے بغیر ہی ؟ فرمایا ” اللہ کو خوب علم ہے کہ وہ کیا عمل کرنے والے تھے ۔ “ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! مشرکوں کی اولادوں کا انجام کیا ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” وہ اپنے آباء میں سے ہیں “ میں نے کہا : عمل کے بغیر ہی ؟ فرمایا ” اللہ کو بہتر علم ہے جو وہ عمل کرنے والے تھے ۔ “
وضاحت: ۱؎ : ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کا سوال ان بچوں کے متعلق تھا جو قبل بلوغت انتقال کر گئے تھے، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جواب یہ ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ ہی رہیں گے، اگرچہ ان سے کوئی کفر یا نیک عمل صادر نہ ہوا، لیکن اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ اگر زندہ رہتے تو کیا کرتے۔