You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
- حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ, أَنَّهُ سَمِعَهُ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ نَاسٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَنَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: >هَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الشَّمْسِ فِي الظَّهِيرَةِ لَيْسَتْ فِي سَحَابَةٍ؟<. قَالُوا: لَا، قَالَ: >هَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ لَيْسَ فِي سَحَابَةٍ؟<، قَالُوا: لَا، قَالَ: >وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَتِهِ إِلَّا كَمَا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ أَحَدِهِمَا<.
Abu Hurairah said: The people asked: Messenger of Allah! Shall we see our lord, the Exalted, on the Day of resurrection? He replied: Do you feel any trouble in seeing the sun at noon when it is not in the cloud? They said: No. He asked: Do you feel any trouble in seeing the moon on the night when it is full and not in the cloud? They replied: No. He said: By him in whose hand my soul is, you will not feel any trouble in seeing him except as much as you feel in seeing any of them.
سیدنا ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ لوگوں نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! کیا قیامت کے روز ہم اپنے رب عزوجل کو دیکھیں گے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” بھلا عین دوپہر کے وقت ‘ جب فضا میں کوئی بادل وغیرہ نہ ہو ‘ تمہیں سورج کے دیکھنے میں کوئی الجھن یا مشکل ہوتی ہے ؟ “ انہوں نے کہا : نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” کیا تمہیں چودھویں کی رات میں ‘ جب کوئی بادل وغیرہ نہ ہو ‘ چاند کے دیکھنے میں کوئی دقت ہوتی ہے ؟ “ انہوں نے کہا : نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! تمہیں اس کے دیکھنے میں کوئی دقت اور مشکل نہیں ہو گی مگر اتنی ہی جتنی چاند یا سورج کے دیکھنے میں ہوتی ہے ۔ “ ( کوئی مشکل نہیں ہو گی ) ۔
وضاحت: ۱؎ : اور چونکہ ان کے دیکھنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی اسی طرح اللہ کے دیدار میں بھی دقت نہ ہو گی۔