You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَام: إِذَا حَدَّثْتُكُمْ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا، فَلَأَنْ أَخِرَّ مِنَ السَّمَاءِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَكْذِبَ عَلَيْهِ، وَإِذَا حَدَّثْتُكُمْ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ, فَإِنَّمَا الْحَرْبُ خَدْعَةٌ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >يَأْتِي فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ حُدَثَاءُ الْأَسْنَانِ، سُفَهَاءُ الْأَحْلَامِ، يَقُولُونَ مِنْ قَوْلِ خَيْرِ الْبَرِيَّةِ، يَمْرُقُونَ مِنَ الْإِسْلَامِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، لَا يُجَاوِزُ إِيمَانُهُمْ حَنَاجِرَهُمْ، فَأَيْنَمَا لَقِيتُمُوهُمْ فَاقْتُلُوهُمْ، فَإِنَّ قَتْلَهُمْ أَجْرٌ لِمَنْ قَتَلَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ<.
Ali said: When I mention a tradition to you from the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم, it is dearer to me that I fall from the heaven than I lie on him. But when I talk to you about matters between me and you, then war is a deception. I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم say: Towards the end of the time there will be people who are young in age and from Islam as an arrow goes through the animal aimed at, and their faith will not pass their throats. Wherever you meet them kill them, for their killing will bring a reward for him who kills them on the day of Resurrection.
سیدنا علی ؓ نے کہا کہ جب میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی حدیث بیان کرتا ہوں ( تو اس میں کوئی خفا نہیں ہوتا ‘ بالکل حق اور صاف ہوتی ہے ) مجھے آسمان سے گرنا ‘ رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ بولنے کی نسبت بہت زیادہ پسند ہے اور جب میں تم سے آپس کی کوئی بات کرتا ہوں تو ( یاد رکھو ) لڑائی چال کا نام ہے ( بہت سے مصلحتیں ملحوظ رکھنی ضروری ہیں اس لیے ان باتوں کو عام نہیں کرنا چاہیئے ) میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے ” آخری زمانے میں لوگ آئیں گے جو عمروں میں نوجوان ہوں گے مگر بے عقل ۔ مخلوق میں سب سے افضل ترین شخصیت ( رسول اللہ ﷺ ) کی باتیں کرتے ہوں گے مگر دین سے ایسے گزر جائیں گے جیسے کہ تیر اپنے شکار سے نکل جاتا ہے ۔ ان کا ایمان ان کے حلقوں سے نیچے نہیں اترتا ہو گا ۔ تم ان سے جہاں بھی ملو ‘ انہیں قتل کر دینا ۔ بلاشبہ ان کے قتل میں ان کے قاتل کے لیے قیامت کے روز بہت بڑا اجر ہو گا ۔ “جب میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی حدیث بیان کرتا ہوں ( تو اس میں کوئی خفا نہیں ہوتا ‘ بالکل حق اور صاف ہوتی ہے ) مجھے آسمان سے گرنا ‘ رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ بولنے کی نسبت بہت زیادہ پسند ہے اور جب میں تم سے آپس کی کوئی بات کرتا ہوں تو ( یاد رکھو ) لڑائی چال کا نام ہے ( بہت سے مصلحتیں ملحوظ رکھنی ضروری ہیں اس لیے ان باتوں کو عام نہیں کرنا چاہیئے ) میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے ” آخری زمانے میں لوگ آئیں گے جو عمروں میں نوجوان ہوں گے مگر بے عقل ۔ مخلوق میں سب سے افضل ترین شخصیت ( رسول اللہ ﷺ ) کی باتیں کرتے ہوں گے مگر دین سے ایسے گزر جائیں گے جیسے کہ تیر اپنے شکار سے نکل جاتا ہے ۔ ان کا ایمان ان کے حلقوں سے نیچے نہیں اترتا ہو گا ۔ تم ان سے جہاں بھی ملو ‘ انہیں قتل کر دینا ۔ بلاشبہ ان کے قتل میں ان کے قاتل کے لیے قیامت کے روز بہت بڑا اجر ہو گا ۔ “
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المناقب ۲۵ (۳۶۱۱)، وفضائل القرآن ۳۶ (۵۰۵۷)، والمرتدین ۶ (۶۹۳۰)، صحیح مسلم/الزکاة ۴۸ (۱۰۶۶)، سنن النسائی/المحاربة ۲۲ (۴۱۰۷)، (تحفة الأشراف: ۱۰۱۲۱)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۱/۸۱، ۱۱۳، ۱۳۱)