You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنَى، عَنْ وُهَيْبٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ, فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَلَا تُكَبِّرُوا حَتَّى يُكَبِّرَ، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَلَا تَرْكَعُوا حَتَّى يَرْكَعَ، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ, فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ -قَالَ مُسْلِمٌ: وَلَكَ الْحَمْدُ-، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَلَا تَسْجُدُوا حَتَّى يَسْجُدَ، وَإِذَا صَلَّى قَائِمًا، فَصَلُّوا قِيَامًا، وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا، فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعُونَ<. قَالَ أَبو دَاود: >اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ< أَفْهَمَنِي بَعْضُ أَصْحَابِنَا، عَنْ سُلَيْمَانَ.
Narrated Abu Hurairah: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: The imam is appointed only to be followed; when he says Allah is most great, say Allah is most great and do not say Allah is most great until he says Allah is most great. When he bows; bow; and do not bow until he bows. And when he says Allah listens to him who praise Him, say O Allah, our Lord, to Thee be the praise. The version recorded by Muslim goes: And to Thee be the praise: And when he prostrate; and do not prostrate until he prostrates. When he prays standing, pray standing, and when he prays sitting, all of you pray sitting. Abu Dawud said: The words O Allah, our Lord, to You be the praise reported by Sulaiman were explained to me by some of our companions.
جناب ابوصالح ، سیدنا ابوہریرہ ؓ سے راوی ہیں ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” امام اس لیے ہوتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے ۔ وہ جب تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو ۔ اور جب تک وہ تکبیر نہ کہہ لے تم تکبیر نہ کہو ۔ اور جب وہ رکوع میں جائے تو تم بھی رکوع میں جاؤ ۔ اور اس وقت تک رکوع میں نہ جاؤ جب تک کہ وہ رکوع کے لیے جھک نہ جائے اور جب وہ «سمع الله لمن حمده» کہے ، تو تم کہو «اللهم ربنا لك الحمد» مسلم ( مسلم بن ابراہیم ) کے لفظ ہیں : «ولك الحمد» وہ جب سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور وقت تک سجدے کے لیے نہ جھکو جب تک وہ سجدے میں چلا نہ جائے ، اور جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو اور جب بیٹھ کر پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر پڑھو ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں «اللهم ربنا لك الحمد» کے الفاظ ہمارے بعض ساتھیوں نے ( استاد ) سلیمان بن حرب سے مجھے سمجھائے ۔