You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُوسُفَ قَالَ أَنْبَأَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يُحَدِّثُ أَنَّهُ صَلَّى صَلَاةَ الْخَوْفِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَبَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَّ خَلْفَهُ طَائِفَةٌ مِنَّا وَأَقْبَلَتْ طَائِفَةٌ عَلَى الْعَدُوِّ فَرَكَعَ بِهِمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفُوا وَأَقْبَلُوا عَلَى الْعَدُوِّ وَجَاءَتْ الطَّائِفَةُ الْأُخْرَى فَصَلَّوْا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ قَامَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْ الطَّائِفَتَيْنِ فَصَلَّى لِنَفْسِهِ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ
It was narrated that Az-Zuhri said: Abdullah bin 'Umar used to narrate that he offered the fear prayer with the Messenger of Allah (ﷺ). He said: 'The Prophet (ﷺ) said the takbir and one group of us formed a row behind him while the other group faced the enemy. The Prophet (ﷺ) led them in bowing once and prostrating twice, then they moved away and faced the enemy, and the other group came and prayed with the Prophet (ﷺ), doing likewise. Then he said the taslim, then each man of both groups stood and prayed by himself, bowing once and prostrating twice.'
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز خوف پڑھی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ اکبر کہا۔ ہم میں سے ایک گروہ نے آپ کے پیچھے صف بندی کی اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابل رہا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے گروہ کے ساتھ ایک رکوع اور دو سجدے کیے (یعنی ایک رکعت پڑھائی)، پھر وہ چلے گئے اور دشمن کے مقابل صف آراء ہوگئے اور دوسرا گروہ آپ کے پیچھے کھڑا ہوگیا اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز شروع کردی۔ آپ نے اسی طرح کیا (یعنی ان کو بھی ایک رکعت پڑھائی۔) پھر آپ نے سلام پھیر دیا، پھر دونوں گروہوں میں سے ہر شخص اٹھا اور اس نے اپنے طور پر ایک رکوع اور دو سجدے کرلیے۔ (یعنی ایک ایک رکعت پڑھ لی۔)