You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرَضَهُ يَوْمَ أُحُدٍ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ سَنَةً فَلَمْ يُجِزْهُ وَعَرَضَهُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَهُوَ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً فَأَجَازَهُ
Narrated Ibn `Umar: That the Prophet inspected him on the day of Uhud while he was fourteen years old, and the Prophet did not allow him to take part in the battle. He was inspected again by the Prophet on the day of Al- Khandaq (i.e. battle of the Trench) while he was fifteen years old, and the Prophet allowed him to take Part in the battle.
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا ، ان سے عبید اللہ عمری نے ، کہا کہ مجھے نافع نے خبر دی اور انہیں ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنے آپ کو انہوں نے غزوئہ احد کے موقع پر پیش کیا ( تاکہ لڑنے والوںمیں انہیں بھی بھرتی کر لیا جائے ) اس وقت وہ چودہ سال کے تھے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت نہیں دی۔ لیکن غزوئہ خندق کے موقع پر جب انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنے کو پیش کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو منظور فرمالیا۔ اس وقت وہ پندرہ سال کی عمر کے تھے۔
معلوم ہوا کہ پندرہ سال کی عمر میں مرد بالغ تصور کیا جا تا ہے اور اس پر شرعی احکام پورے طور پر لاگو ہوجاتے ہیں۔