You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ حُمَيْدٍ سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْخَنْدَقِ فَإِذَا الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ يَحْفِرُونَ فِي غَدَاةٍ بَارِدَةٍ فَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ عَبِيدٌ يَعْمَلُونَ ذَلِكَ لَهُمْ فَلَمَّا رَأَى مَا بِهِمْ مِنْ النَّصَبِ وَالْجُوعِ قَالَ اللَّهُمَّ إِنَّ الْعَيْشَ عَيْشُ الْآخِرَهْ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَهْ فَقَالُوا مُجِيبِينَ لَهُ نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا عَلَى الْجِهَادِ مَا بَقِينَا أَبَدَا
Narrated Anas: Allah's Apostle went out towards the Khandaq (i.e. Trench) and saw the Emigrants and the Ansar digging the trench in the cold morning. They had no slaves to do that (work) for them. When the Prophet saw their hardship and hunger, he said, 'O Allah! The real life is the life of the Hereafter, so please forgive Ansar and the Emigrants. They said in reply to him, We are those who have given the Pledge of allegiances to Muhammad for to observe Jihad as long as we live.
ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا ، کہاہم سے معاویہ بن عمرو نے بیان کیا۔ ان سے ابواسحاق فزاری نے بیان کیا ، ان سے حمید طویل نے ، انہوں نے حضرت انس سے سنا ، وہ بیان کرتے تھے کہ رسو ل اللہ ﷺ خندق کی طرف تشریف لےگئے۔آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ مہاجرین اورانصار سردی میں صبح سویرے ہی خندق کھودرہے ہیں ۔ ان کے پاس غلام نہیں تھے کہ ان کےبجائے وہ اس کام کو انجام دیتے۔جب حضور ﷺ نےان کی اس مشقت اور بھوک کو دیکھتا تودعا کی۔اے اللہ ! زندگی توبس آخرت ہی کی زندگی ہے۔ پس انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما۔صحابہ نےاس کےجواب میں کہا ۔ ہم ہی جنہوں نے محمد (ﷺ) سےجہاد کرنے کےلیے بیعت کی ہے۔جب تک ہماری جان میں جان ہے۔