You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً فَاسْتَعْمَلَ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ وَأَمَرَهُمْ أَنْ يُطِيعُوهُ فَغَضِبَ فَقَالَ أَلَيْسَ أَمَرَكُمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُطِيعُونِي قَالُوا بَلَى قَالَ فَاجْمَعُوا لِي حَطَبًا فَجَمَعُوا فَقَالَ أَوْقِدُوا نَارًا فَأَوْقَدُوهَا فَقَالَ ادْخُلُوهَا فَهَمُّوا وَجَعَلَ بَعْضُهُمْ يُمْسِكُ بَعْضًا وَيَقُولُونَ فَرَرْنَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ النَّارِ فَمَا زَالُوا حَتَّى خَمَدَتْ النَّارُ فَسَكَنَ غَضَبُهُ فَبَلَغَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَوْ دَخَلُوهَا مَا خَرَجُوا مِنْهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ الطَّاعَةُ فِي الْمَعْرُوفِ
Narrated `Ali: The Prophet sent a Sariya under the command of a man from the Ansar and ordered the soldiers to obey him. He (i.e. the commander) became angry and said Didn't the Prophet order you to obey me! They replied, Yes. He said, Collect fire-wood for me. So they collected it. He said, Make a fire. When they made it, he said, Enter it (i.e. the fire). So they intended to do that and started holding each other and saying, We run towards (i.e. take refuge with) the Prophet from the fire. They kept on saying that till the fire was extinguished and the anger of the commander abated. When that news reached the Prophet he said, If they had entered it (i.e. the fire), they would not have come out of it till the Day of Resurrection. Obedience (to somebody) is required when he enjoins what is good.
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبد الواحد بن زیاد نے بیان کیا ، کہاہم سے اعمش نے بیان کیا ، کہا مجھ سے سعد بن عبیدہ نے بیان کیا ، ان سے ابوعبد الرحمن اسلمی نے اور ان سے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مختصر لشکر روانہ کیا اور اس کا امیر ایک انصار ی صحابی ( عبد اللہ بن حذافہ سہمی رضی اللہ عنہ ) کو بنایا اور لشکریوں کو حکم دیا کہ سب اپنے امیر کی اطاعت کریں پھر امیر کسی وجہ سے غصہ ہوگئے اور اپنے فوجیوں سے پوچھا کہ کیا تمہیں رسو ل اللہ انے میری اطاعت کر نے کا حکم نہیںفرمایا ہے ؟ سب نے کہا کہ ہاں فرمایا ہے ۔ انہوں نے کہا پھر تم سب لکڑیاں جمع کرو ۔ انہوں نے لکڑیاں جمع کیں تو امیر نے حکم دیا کہ اس میں آگ لگاؤ اور انہوں نے آگ لگادی ۔ اب انہوں نے حکم دیا کہ سب اس میں کود جاؤ ۔ فوجی کود جانا ہی چاہتے تھے کہ انہیں میں سے بعض نے بعض کو روکا اور کہا کہ ہم تو اس آگ ہی کے خوف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئے ہیں ! ان باتوں میں وقت گذرگیا اور آگ بھی بجھ گئی ۔ اس کے بعد امیر کا غصہ ٹھنڈا ہوگیا ۔ جب اس کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی توآ پ نے فرمایا کہ اگر یہ لوگ اس میں کود جاتے تو پھر قیامت تک اس میں سے نہ نکلتے ۔ اطاعت کا حکم صرف نیک کاموں کے لیے ہے ۔
امام خلیفہ پیر مرشد کی اطاعت صرف قرآن وحدیث کے مطابق احکام کے اندر ہے۔ اگر وہ خلاف بات کہیںتو پھر ان کی اطاعت کر نا جائز نہیں ہے۔ ا سی لیے ہمارے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اذا صح الحدیث فھو مذھبی جب صحیح حدیث مل جائے تو وہی میر امذہب ہے ایسے موقع پر میرے فتوی کو چھوڑ کر صحیح حدیث پر عمل کر نا۔ حضرت امام کی وصیت کے باوجود کتنے لوگ ہیں جو قول امام کے آگے صحیح حدیث کو ٹھکرادیتے ہیں ۔ اللہ تعالی ان کو سمجھ عطاکرے ۔ بقول حضرت شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ مرحوم ایسے لوگ قیامت کے دن اللہ کی عدالت میں کیا جواب دے سکیں گے ۔ مروجہ تقلید شخصی کے خلاف یہ حدیث ایک مشعل ہدایت ہے ۔ بشرطیکہ آنکھ کھول کر اس سے روشنی حاصل کی جائے ۔ ائمہ کرام کا ہرگز یہ منشا ءنہ تھا کہ ان کے ناموں پر الگ الگ مذاہب بنائے جائیں کہ وہ اسلامی وحدت کو پارہ پارہ کرکے رکھ دیں ۔ اللہ نے سچ فرمایا انَّ الَّذِینَ فَرَّقُوا دِینَہُم وَکَانُوا شِیَعاً لَستَ مِنہُم فِی شَیِئِِی وَاَمرُہُم الی اللّہ ِ۔