You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حدثنا عبيد الله بن سعيد، حدثنا أبو عامر العقدي، حدثنا عباد بن راشد، حدثنا الحسن، قال حدثني معقل بن يسار، قال كانت لي أخت تخطب إلى. وقال إبراهيم عن يونس، عن الحسن، حدثني معقل بن يسار،. حدثنا أبو معمر، حدثنا عبد الوارث، حدثنا يونس، عن الحسن، أن أخت، معقل بن يسار طلقها زوجها، فتركها حتى انقضت عدتها، فخطبها فأبى معقل، فنزلت {فلا تعضلوهن أن ينكحن أزواجهن}.
Narrated Al-Hasan: The sister of Ma'qal bin Yasar was divorced by her husband who left her till she had fulfilled her term of 'Iddat (i.e. the period which should elapse before she can Remarry) and then he wanted to remarry her but Maqal refused, so this Verse was revealed:-- Do not prevent them from marrying their (former) husbands. (2.232)
ہم سے عبید اللہ بن سعید نے بیان کیا ، کہاہم سے ابو عامر عقدی نے بیان کیا ، کہا ہم سے عباد بن راشد نے بیان کیا ، کہا ہم سے حسن نے بیان کیا ، کہاکہ مجھ سے معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ، انھوں نے بیان کیا کہ میری ایک بہن تھیں ۔ ان کو ان کے اگلے خاوند نے نکاح کا پیغام دیا ( دوسری سند ) اور ابراہیم بن طہمان نے بیان کیا ، ان سے یونس نے ، ان سے امام حسن بصری نے اور ان سے معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ( تیسری سند ) اور امام بخاری نے کہا کہ ہم سے ابو معمر نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا ، کہا ہم سے یونس نے بیان کیا اور ان سے امام حسن بصری نے کہ معقل بن یسارر ضی اللہ عنہ کی بہن کو ان کے شوہر نے طلاق دے دی تھی لیکن جب عدت گزر گئی اور طلاق بائن ہوگئی تو انہوں نے پھر ان کے لیے پیغام نکاح بھیجا ۔ معقل رضی اللہ عنہ نے اس پر انکار کیا ، مگر عورت چاہتی تھی تو یہ آیت نازل ہوئی کہ ” تم انہیں اس سے مت روکو کہ وہ اپنے پہلے شوہرسے دوبارہ نکاح کریں ۔ “
یعنی عورتیں اگراپنے اگلے خاوند سے نکاح کرنا چاہیں تو ان کو مت روکو۔ آیت میں مخاطب عورتوں کے اولیاءہیں۔ ابراہیم بن طہمان کی روایت کو خود امام بخاری نے کتاب النکاح میں وصل کیا ہے۔ وہیں معقل رضی اللہ عنہ کی بہن اور اس کے خاوند کا نام بھی مذکورہے۔ حکم مذکور طلاق رجعی کے لیے ہے اور طلاق بائن کے لیے بھی جبکہ شرعی حلالہ کے بعد عورت پہلے خاوند سے نکاح کرنا چاہے تو اسے روکنا نہ چاہیے، اور خود حلالہ کرنے کرانے والوں پر خدا کی لعنت ہوتی ہے۔