You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حدثنا أبو النعمان، حدثنا حماد، عن أيوب، عن ابن أبي مليكة، عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ {إلا المستضعفين} قال كانت أمي ممن عذر الله.
Narrated Ibn `Abbas: ' Except the weak ones (4.98) and added: My mother was one of those whom Allah excused.
ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا ، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا ، ان سے ایوب سختیانی نے ، ان سے عبد اللہ بن ابی ملیکہ نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے الا المستضعفین کے متعلق فرمایا کہ میری ماں بھی ان ہی لوگوں میں تھیں جنہیں اللہ نے معذور رکھا تھا ۔
شروع اسلام میں مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ پہنچنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔ کچھ کمزور لوگ ہجرت نہ کر سکے اور مکہ ہی میں مصیبتوں کی زندگی گزارتے رہے، ان ہی کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔