You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ بَيْنَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ انْطَلِقُوا إِلَى يَهُودَ فَخَرَجْنَا مَعَهُ حَتَّى جِئْنَا بَيْتَ الْمِدْرَاسِ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَادَاهُمْ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ يَهُودَ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ قَالَ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ أُرِيدُ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ أُرِيدُ ثُمَّ قَالَهَا الثَّالِثَةَ فَقَالَ اعْلَمُوا أَنَّمَا الْأَرْضُ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ وَأَنِّي أُرِيدُ أَنْ أُجْلِيَكُمْ مِنْ هَذِهِ الْأَرْضِ فَمَنْ وَجَدَ مِنْكُمْ بِمَالِهِ شَيْئًا فَلْيَبِعْهُ وَإِلَّا فَاعْلَمُوا أَنَّمَا الْأَرْضُ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ
Narrated Abu Huraira: While we were in the mosque, Allah's Apostle came out and said, Let us proceed to the Jews. So we went out with him till we came to Bait-al-Midras. The Prophet stood up there and called them, saying, O assembly of Jews! Surrender to Allah (embrace Islam) and you will be safe! They said, You have conveyed Allah's message, O Aba-al-Qasim Allah's Apostle then said to them, That is what I want; embrace Islam and you will be safe. They said, You have conveyed the message, O Aba-al- Qasim. Allah's Apostle then said to them, That is what I want, and repeated his words for the third time and added, Know that the earth is for Allah and I want to exile you from this land, so whoever among you has property he should sell it, otherwise, know that the land is for Allah and His Apostle.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ‘ ان سے لیث بن سعد نے بیان کیا ‘ ان سے سعید مقبری نے ‘ ان سے ان کے والد ابو سعید کیسان نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم مسجد نبوی میں تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا یہودیوں کے پاس چلو ۔ چنانچہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے ۔ جب ہم ان کے مدرسہ تک پہنچے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر انہیں آوازدی اور فرمایا اے یہودیو! اسلام لاؤ تو تم سلامت رہو گے ۔ اس پر یہودیوں نے کہا کہ ابو القاسم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کا حکم پہنچا دیا ۔ راوی نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ ان سے فرمایا کہ یہی میرا مقصد ہے ‘ اسلام لاؤ تو تم سلامت رہو گے ۔ انہوں نے کہا ابو القاسم ! آپ نے پیغام خدا پہنچا دیا ۔ پھر آپ نے یہی بات تیسری بار کہی اور فرمایا ‘ جالو کہ ساری زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ تمہیں اس جگہ سے باہر کردوں ۔ پس تم میں سے جو کوئی اپنی جائداد کے بدلے میں کوئی قیمت پاتا ہو تو اسے بیچ لے ورنہ جان لو کہ زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے ۔ ( تم کو یہ شہر چھوڑ نا ہوگا )