You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ كِلَاهُمَا عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ هَارُونَ بْنِ رِيَابٍ حَدَّثَنِي كِنَانَةُ بْنُ نُعَيْمٍ الْعَدَوِيُّ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ الْهِلَالِيِّ قَالَ تَحَمَّلْتُ حَمَالَةً فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْأَلُهُ فِيهَا فَقَالَ أَقِمْ حَتَّى تَأْتِيَنَا الصَّدَقَةُ فَنَأْمُرَ لَكَ بِهَا قَالَ ثُمَّ قَالَ يَا قَبِيصَةُ إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَحِلُّ إِلَّا لِأَحَدِ ثَلَاثَةٍ رَجُلٍ تَحَمَّلَ حَمَالَةً فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ حَتَّى يُصِيبَهَا ثُمَّ يُمْسِكُ وَرَجُلٌ أَصَابَتْهُ جَائِحَةٌ اجْتَاحَتْ مَالَهُ فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ حَتَّى يُصِيبَ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ أَوْ قَالَ سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ وَرَجُلٌ أَصَابَتْهُ فَاقَةٌ حَتَّى يَقُومَ ثَلَاثَةٌ مِنْ ذَوِي الْحِجَا مِنْ قَوْمِهِ لَقَدْ أَصَابَتْ فُلَانًا فَاقَةٌ فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ حَتَّى يُصِيبَ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ أَوْ قَالَ سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ فَمَا سِوَاهُنَّ مِنْ الْمَسْأَلَةِ يَا قَبِيصَةُ سُحْتًا يَأْكُلُهَا صَاحِبُهَا سُحْتًا
Qabisa b. Mukhariq al-Hilali said: I was under debt and I came to the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and begged from him regarding it. He said: Wait till we receive Sadaqa, so that we order that to be given to you. He again said: Qabisa, begging is not permissible but for one of the three (classes) of persons: one who has incurred debt, for him begging is permissible till he pays that off, after which he must stop it; a man whose property has been destroyed by a calamity which has smitten him, for him begging is permissible till he gets what will support life, or will provide him reasonable subsistence; and a person who has been smitten by poverty. the genuineness of which is confirmed by three intelligent members of this peoples for him begging is permissible till he gets what will support him, or will provide him subsistence. Qabisa, besides these three (every other reason) for begging is forbidden, and one who engages in such consumes that what is forbidden.
حضرت قبیصہ بن مخارق ہلالی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،انھوں نے کہا:میں نے(لوگوں کے معاملات میں اصلاح کے لئے)ادائیگی کی ایک ذمہ داری قبول کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا کہ آپ سے اس کے لئے کچھ مانگوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ٹھہرو حتیٰ کہ ہمارے پاس صدقہ آجائے تو ہم وہ تمھیں دے دینے کا حکم دیں۔پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اے قبیصہ!تین قسم کے افراد میں سے کسی ایک کے سوا اور کسی کے لئے سوال کرناجائز نہیں:ایک وہ آدمی جس نے کسی بڑی ادائیگی کی ذمہ داری قبول کرلی،اس کے لئے اس وقت تک سوال کرنا حلال ہوجاتا ہے حتیٰ کہ اس کو حاصل کرلے،اس کے بعد(سوال سے) رک جائے،دوسرا وہ آدمی جس پر کوئی آفت آپڑی ہو جس نے اس کا مال تباہ کردیا ہو،اس کے لئے سوال کرنا حلال ہوجاتا ہے یہاں تک کہ وہ زندگی کی گزران درست کرلے۔یا فرمایا:زندگی کی بقا کاسامان کرلے۔اور تیسرا وہ آدمی جو فاقے کا شکار ہوگیا،یہاں تک کہ اس کی قوم کے تین عقلمند افراد کھڑے ہوجائیں(اور کہہ دیں) کہ فلاں آدمی فاقہ زدہ ہوگیا ہے تو اس کے لئے بھی مانگنا حلال ہوگیا یہاں تک کہ وہ درست گزران حاصل کرلے۔۔۔یا فرمایا:زندگی باقی رکھنے جتنا حاصل کرلے ۔۔۔اے قبیصہ!ان صورتوں کے سوا سوال کرناحرام ہے اور سوال کرنے والا حرام کھاتا ہے۔
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 522 ´صدقات کی تقسیم کا بیان` سیدنا قبیصہ بن مخارق ہلالی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”سوال کرنا صرف تین آدمیوں کے لیے حلال ہے۔ ایک وہ شخص جو کسی کا بوجھ اٹھا لیتا ہے یہاں تک کہ اس کا قرض وغیرہ ادا ہو جائے پھر وہ سوال کرنے سے باز آ جائے اور دوسرا وہ جو کسی ناگہانی مصیبت میں پھنس گیا ہو اور اس کا مال تباہ و برباد ہو گیا ہو۔ اسے گزر اوقات کی حد تک سوال کرنا جائز ہے۔ تیسرا وہ شخص جسے فاقے آ رہے ہوں اور اس کی قوم کے تین صاحب عقل آدمی اس کی شہادت دیں کہ واقعی اسے فاقہ کشی کا سامنا ہے۔ اسے بھی گزر اوقات کی حد تک سوال کرنا جائز ہے اور ان کے علاوہ اے قبیصہ! سوال حرام ہے اور سوال کرنے والا حرام کھاتا ہے۔“ (مسلم، ابوداؤد، ابن خزیمہ، صحیح ابن حبان) [بلوغ المرام/حدیث: 522] لغوی تشریح 522: ثَلَاثَۃٍ اس پر تنوین ہے۔ رَجُلٍ ثلاثۃ سے بدل ہونے کی وجہ سے مجرور ہے، یا پھر مرفوع ہے۔ اس صورت میں أَحَدُھُمْ مبتدا محذوف ہو گا۔ تَحَمَّلَ ذمہ اٹھایا، کفالت کی۔ حَمَالَۃً ”حا“ پر فتحہ اور ”میم“ مخفف ہے، وہ مال جو انسان دوسرے کیطرف سے ادا کرنے کی ذمہ داری اٹھاتا ہے، مثلاً: دوسرے کا قرض ادا کرنے کی ذمہ داری اپنے سر لیتا ہے یا کسی کی دیت ادا کرنے کی حامی بھرتا ہے یا فریقین کے مابین تنازع کو دور کرنے کے لیے رقم کی ادائیگی کی ذمہ داری قبول کرتا ہے اور وہ ادا کرنے کی پوزیشن میں نہ رہا ہو تو دوسروں سے تعاون کی اپیل کر سکتا ہے اور زکاۃ لے سکتا ہے۔ ٘ ثُّمَّ یُمسِکُ أمساک سے ماخوذ ہے۔ اپنی ضرورت پوری ہونے کے بعد فوراً دستِ سوال دراز کرنے سے رک جائے۔ جَائِحَۃٌ آسمانی یا زمینی آفت، مثلًا: نہایت ٹھنڈی ہوا چلنے سے، آگ لگنے سے یا سیلاب کی وجہ سے فصل تباہ ہو جائے۔ أِجتَاحَت ہلاک کر دے۔ قِوَامًا ”قاف“ کے نیچے کسرہ ہے، یعنی وہ چیز جس سے کوئی شخص اپنی حاجت و ضرورت کا انتظام کرتا ہے اور اپنی خستہ حالی کا سدباب کرتا ہے۔ أَلحِجٰی ”حا“ کے نیچے کسرہ ہے اور آخر میں الفِ مقصورہ ہے، یعنی عقل۔ سُحْتٌ ”سین“ پر ضمہ اور ”حا“ ساکن ہے۔ حرام۔ یَسحَۃُ البَرکَۃَ کے معنی ہیں: جو برکت کو لے اُڑے۔ فوائد و مسائل 522: اس حدیث میں سوال کرنے والے کی حالت معلوم کرنے کے لیے ایک ضابطہ بیان ہوا ہے اور وہ یہ کہ اس کی برادری یا قوم کے تین سرکردہ صاحبِ عقل ودانش آدمی اس کی حالت، کسمپرسی اور فاقہ کشی کی شہادے دیں تو اسے سوال کرنے کی اجازت ہے۔ 2۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تین قسم کے آدمیوں کے لیے سوال کرنا جائز ہے اور اس میں سائلین کی حالت کو جانچنے اور تحقیق کرنے کا بھی حکم ہے۔ اس سے آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ اسلام نے گداگری کی کس طرح حوصلہ شکنی کی ہے اور محنت و مزدوری کی ترغیب دی ہے۔ راوئ حدیث: حضرت قبیصہ بن مخارق الہلالی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابوبشر کنیت ہے۔ قبیصہ میں ”قاف“ پر فتحہ اور ”با“ کے نیچے کسرہ ہے۔ اور مخارق میں ”میم“ پر ضمہ ہے۔ سلسلۂ نصب یوں ہے: قبیصہ بن مخارق بن عبداللہ بن شداد العامری الھلالی۔ شرفِ صحابیت سے مشرف تھے۔ بصرہ میں رہائش پذیر ہوے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفد کے ساتھ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث سنیں۔ چھ احادیث کے راوی ہیں۔ بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 522