You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ وَهُوَ ابْنُ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ يَدْعُو بِهَا فَيُسْتَجَابُ لَهُ، فَيُؤْتَاهَا، وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ "
Abu Huraira said: The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Every Messenger is endowed with a prayer which is granted and by which he would (pray to his Lord) and it would he granted for him. I have, however, reserved my prayer for the intercession of my Ummab on the Day of Resurrection.
ابو زرعہ ے حضرت ابوہریرہرضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ہر نبی کے لیے ایک قبول کی جانے والی دعا ہے ، وہ اسےمانگتا ہے تو (ضرور) قبول کی جاتی ہے اور وہ اسے عطا کر دی جاتی ہے ۔ میں نے اپنی دعا قیامت کے دن اپنی امت کی سفارش کے لیے چھپا (بچا) کر رکھی ہے ۔‘‘
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 445 ´امت کی شفاعت کے لئے دعا باقی ہے` «. . . 335- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”لكل نبي دعوة يدعو بها، فأريد أن أختبيء دعوتي شفاعة لأمتي فى الآخرة.“ . . .» ”. . . اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نبی کو ایک (مقبول ہونے والی) دعا عطا کی گئی تھی جسے اس نبی نے مانگ لیا اور میں چاہتا ہوں کہ اپنی دعا کو آخرت میں اپنی امت کی شفاعت کے لئے باقی رکھ دوں۔“ . . .“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 445] تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 6304، من حديث مالك به] تفقه: ➊ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی اُمت (مسلمانوں) کے لئے اللہ تعالیٰ کے اذن سے شفاعت (سفارش) کرنا برحق ہے۔ اسے درج ذیل صحابۂ کرام نے بھی روایت کیا ہے: ◄ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ [صحيح بخاري: 6305، صحيح مسلم: 200] ◄ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ [صحيح مسلم: 201] ◄ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ [صحيح مسلم: 202] ◄ سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ [الشريعه للآجري ص338 ح780 وسنده صحيح] ◄ سیدنا ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ [أحمد 2/11، 12، وسنده حسن، ابن ماجه: 4280 وصححه الحاكم عليٰ شرط مسلم 4/585، 586] ◄ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا [المستدرك للحاكم 1/68 ح227 وسنده صحيح وصححه الحاكم عليٰ شرط الشيخين ووافقه الذهبي] وغیرہم۔ ● بلکہ شفاعت والی حدیث متواتر ہے۔ دیکھئے [نظم المتناثر للكتاني ح304] ➋ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اُمت پر بے حد مہربان تھے اور اللہ نے آپ کو رحمت للعالمین بنا کر بھیجا۔ ➌ ہر نبی کی ایک دعا قطعی طور پر عند اللہ مقبول ہوتی رہی ہے اور نبی کو اس دعا کا علم بھی ہوتا تھا۔ ➍ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے تمام نبیوں پر فضیلت عطا فرمائی۔ ➎ جو مسلمان شرک وکفر نہ کرے، اگرچہ کتنا ہی گناہگار ہو جہنم میں ہمیشہ نہیں رہے گا۔ موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 335