You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ، عَنْ تَمِيمٍ الطَّائِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، أَنَّ خَطِيبًا خَطَبَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ رَشَدَ، وَمَنْ يَعْصِهِمَا! فَقَالَ: قُمْ -أَوِ اذْهَبْ-، بِئْسَ الْخَطِيبُ أَنْتَ!.
Adi bin Hatim said: A speaker delivered a speech in the presence of the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم. He said: Anyone who obeys Allah and His Messenger, and one who disobeys them. He said: Go away, you are a bad speaker.
سیدنا عدی بن حاتم ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے سامنے ایک خطیب نے خطبہ دیا اور اس نے کہا «من يطع الله ورسوله فقد رشد ومن يعصهما» ” جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی ۔ “ آپ ﷺ نے فرمایا : ” کھڑے ہو جاؤ ۔ “ یا فرمایا ” چلے جاؤ تم بہت برے خطیب ہو ۔ “
وضاحت: ۱؎ : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «بئس الخطيب أنت» اس لئے فرمایا کہ «ومن يعصهما» ( جو ان دونوں کی نافرمانی کرے ) کے الفاظ آپ کو ناگوار لگے ، کیوں کہ خطیب نے ایک ہی ضمیر میں اللہ اور رسول دونوں کو یکجا کر دیا، جس سے دونوں کے درمیان برابری ظاہر ہو رہی تھی، خطیب کو چاہئے تھا کہ وہ اللہ اور رسول دونوں کو الگ الگ ذکر کرے بالخصوص خطبہ میں ایسا نہیں کرنا چاہئے، کیوں کہ خطبہ تفصیل اور وضاحت کا مقام ہے۔