You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ السَّاعِدِيِّ قَالَ اسْتَعْمَلَنِي عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى الصَّدَقَةِ فَلَمَّا فَرَغْتُ مِنْهَا وَأَدَّيْتُهَا إِلَيْهِ أَمَرَ لِي بِعُمَالَةٍ فَقُلْتُ إِنَّمَا عَمِلْتُ لِلَّهِ وَأَجْرِي عَلَى اللَّهِ قَالَ خُذْ مَا أُعْطِيتَ فَإِنِّي قَدْ عَمِلْتُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَمَّلَنِي فَقُلْتُ مِثْلَ قَوْلِكَ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُعْطِيتَ شَيْئًا مِنْ غَيْرِ أَنْ تَسْأَلَهُ فَكُلْ وَتَصَدَّقْ
Ibn al-Saidi said: Umar employed me to collect the sadaqah. When I finished doing so and gave it to him, he ordered payment to be given to me. I said: I did only for Allah’s sake, and my reward will come from Allah. He said: Take what you are given, for I acted (as a collector) during the time of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم and he assigned me a payment. Thereupon, I said the same kind of thing as you have said, to which Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: When you are given something without asking for it, you should use it for your own purpose and as sadaqah.
سیدنا ابن ساعدی ؓ بیان کرتے ہیں سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے مجھے صدقات کا تحصیلدار بنا کر بھیجا ۔ جب میں اس کام سے فارغ ہو کر آیا اور جمع ہونے والے صدقات ان کو پیش کیے تو انہوں نے میرے بارے میں حکم دیا کہ اسے اس کا حق الخدمت دیا جائے ۔ میں نے کہا : ( نہیں ) میں نے یہ کام اللہ کے لیے کیا ہے اور میرا اجر اللہ پر ہے ۔ انہوں نے فرمایا جو تمہیں دیا جا رہا ہے وہ لے لو ۔ میں نے بھی رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ( اسی قسم کا ) کام کیا تھا ، تو آپ نے مجھ اس کا حق الخدمت دیا تھا ۔ میں نے بھی تمہاری طرح کا جواب دیا تھا ، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا تھا ” جب تمہیں کوئی چیز بن مانگے دی جائے تو ( لے لو اور ) کھاؤ اور صدقہ کرو ۔ “
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الزکاة ۵۱ (۱۴۷۳)، صحیح مسلم/الزکاة ۳۷ (۱۰۴۵)، سنن النسائی/الزکاہ ۹۴ (۲۶۰۵)، ( تحفة الأشراف :۱۰۴۸۷)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۱/۱۷،۴۰، ۵۲) (صحیح)