You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ عِيسَى بْنِ مَعْقَلِ بْنِ أُمِّ مَعْقَلٍ الْأَسَدِيِّ أَسَدِ خُزَيْمَةَ حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ مَعْقَلٍ قَالَتْ لَمَّا حَجَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ وَكَانَ لَنَا جَمَلٌ فَجَعَلَهُ أَبُو مَعْقِلٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَصَابَنَا مَرَضٌ وَهَلَكَ أَبُو مَعْقِلٍ وَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ حَجِّهِ جِئْتُهُ فَقَالَ يَا أُمَّ مَعْقِلٍ مَا مَنَعَكِ أَنْ تَخْرُجِي مَعَنَا قَالَتْ لَقَدْ تَهَيَّأْنَا فَهَلَكَ أَبُو مَعْقِلٍ وَكَانَ لَنَا جَمَلٌ هُوَ الَّذِي نَحُجُّ عَلَيْهِ فَأَوْصَى بِهِ أَبُو مَعْقِلٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ فَهَلَّا خَرَجْتِ عَلَيْهِ فَإِنَّ الْحَجَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَمَّا إِذْ فَاتَتْكِ هَذِهِ الْحَجَّةُ مَعَنَا فَاعْتَمِرِي فِي رَمَضَانَ فَإِنَّهَا كَحَجَّةٍ فَكَانَتْ تَقُولُ الْحَجُّ حَجَّةٌ وَالْعُمْرَةُ عُمْرَةٌ وَقَدْ قَالَ هَذَا لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَدْرِي أَلِيَ خَاصَّةً
Narrated Umm Maqil: When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم performed the Farewell Pilgrimage, and we had a camel, Abu Maqil dedicated it to the cause of Allah. Then we suffered from a disease, and Abu Maqil died. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم went out (for hajj). When he finished the hajj, I came to him. He said (to me): Umm Maqil, what prevented you from coming out for hajj along with us? She said: We resolved (to do so), but Abu Maqil died. We had a camel on which we could perform hajj, but Abu Maqil had bequeathed it to the cause of Allah. He said: Why did you not go out (for hajj) upon it, for hajj is in the cause of Allah? If you miss this hajj along with us, perform Umrah during Ramadan, for it is like hajj. She used to say: hajj is hajj, and Umrah is Umrah. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said it to me: I do not know whether it was peculiar to me.
سیدہ ام معقل ؓا بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے حجتہ الوداع کیا تو ہمارے پاس ایک ہی اونٹ تھا ۔ ابومعقل ؓ نے اس کو جہاد فی سبیل اللہ کے لیے وقف کر دیا تھا ۔ ہمیں بیماری نے آ لیا اور ابو معقل فوت ہو گئے ۔ اور نبی کریم ﷺ تشریف لے گئے ۔ جب آپ ﷺ اپنے حج سے فارغ ہو کر آئے تو میں حاضر خدمت ہوئی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اے ام معقل ! کیا مانع تھا کہ تو ہمارے ساتھ حج کے لیے نہیں گئی ؟ “ اس نے کہا : ہم تو تیار تھے مگر ابو معقل فوت ہو گئے ، ہمارا ایک ہی اونٹ تھا جس پر ہمیں حج کرنا تھا ، تو ابومعقل نے اس کے بارے میں وصیت کر دی کہ یہ جہاد فی سبیل اللہ کے لیے وقف ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” تو اسی پر کیوں نہ چل دی ؟ بلاشبہ حج ” فی سبیل اللہ “ ہی ہے ۔ خیر جب تم سے ہمارے ساتھ یہ حج کرنا فوت ہو گیا ہے تو رمضان میں عمرہ کرنا ، بلاشبہ یہ حج کی مانند ہے ۔ “ چنانچہ وہ کہا کرتی تھیں کہ حج ، حج ہے اور عمرہ ، عمرہ ہے ۔ اور رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے یہ فرمایا تھا ، معلوم نہیں یہ بات میرے لیے خاص تھی ( یا امت کے لیے عام ) ۔
وضاحت: ۱؎ : یعنی دونوں ایک مرتبہ میں نہیں ہے۔